دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں، علامہ شبیر میثمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ایک بیان میں ایس یو سی کے کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گرد ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرکے اپنے ہونے کا یقین دلا رہے ہیں لیکن ان دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان میں بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک عمل ہے، ہم اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم روزے دار مسافروں پر حملہ انتہائی سفاکیت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گرد ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرکے اپنے ہونے کا یقین دلا رہے ہیں لیکن ان دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر میں قیام امن کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ آئندہ دہشت گردی کے ان دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ آر پی او سرگودھا ریجن اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں آپریشن جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ ڈی پی او میانوالی سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران اور اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباش دی ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔