امریکی ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 280 روپے سے نیچے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے سے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کے ریٹ کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، گذشتہ 8 ماہ میں 24 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے سے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا، جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280 روپے سے نیچے آگئے۔ پاکستان میں مختلف ممالک کی سرمایہ کاری دلچسپی اور سینٹیمنٹس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26 پیسے کی کمی سے 279 روپے 80 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم سپلائی بہتر ہونے سے شعبہ جاتی بنیادوں پر ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کی کمی سے 279 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں پیسے کی ڈالر کے
پڑھیں:
لاہور کی جیولری مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلو سونا غائب، مقدمہ درج
لاہور میں اچھرہ جیولری مارکیٹ کی ایک دکان سے مبینہ طور پر 20 کلو سے زائد سونا غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متعدد جیولرز نے بتایا کہ انہوں نے اپنا سونا شیخ وسیم اختر کے پاس امانت کے طور پر رکھوایا تھا، لیکن وہ کئی روز سے دکان پر حاضر نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا
دکانداروں نے شیخ وسیم کے نہ آنے پر دکان کے تالے توڑ کر لاکر چیک کیا، جس کے بعد سونے کے غائب ہونے کا دعویٰ سامنے آیا۔ دکانداروں کے مطابق لاکر سے 20 کلو سے زیادہ سونا غائب تھا، جس کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے بتائی جارہی ہے۔
’معاملہ لین دین سے متعلق ہے‘متاثرہ دکانداروں نے واقعے کی درخواست تھانہ اچھرہ میں جمع کروا دی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق معاملہ لین دین سے متعلق ہے، اور خبر میں سونا چوری یا غائب ہونے کا ذکر فی الحال حقائق کے منافی ہے۔
ترجمان کے مطابق ابھی تک ایک درخواست گزار سامنے آیا ہے، جو مزید قانونی کارروائی سے گریزاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا سستا، لیکن شادی کا سیزن ہونے کے باوجود خریدار غائب کیوں؟پولیس نے سونار محمد احمد صدیقی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ امانت میں خیانت کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شیخ وسیم اختر نے دوکانداروں کا سونا لے کر کراچی روانہ ہو گئے اور پھر واپس نہیں آئے۔
ابتدائی طور پر 590 گرام سونا امانت میں رکھا گیا تھا، جبکہ مجموعی مالیت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پرمبینہ طور پر سونا لے جانے کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں شیخ وسیم اختر کو ہاتھ میں شاپر بیگ اٹھائے پلازے سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں یہ واقعہ 4 دسمبر سے قبل کا دکھائی دیتا ہے، جب وہ دکان کو تالے لگا کر غائب ہوئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی ماڈل ٹاؤن معاملے کی نگرانی کر رہی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مزید حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اچھرہ مارکیٹ پاکستان جیولرز سونا شیخ وسیم لاہور