اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہاہے کہ دہشت گرد بہت سے لوگوں کو پہاڑی علاقے میں لے کر گئے ہیں اور خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ منگل کو دوپہر کے ٹائم آپ سمجھیں کہ دہشت گردوں نے ٹرین کو اغوا کیا ہے، یہ دور دراز کا علاقہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو چھوٹے اسٹیشنز کے درمیان میں ایک ٹنل ہے، جہاں یہ واقعہ ہوا ہے، جب سیکیورٹی فورسز پہنچنا شروع ہوئیں تو کچھ مسافروں کو وہاں سے چھڑوالیا گیا، ان کو قریبی اسٹیشنز اور ان کو منزل مقصود تک پہنچایا جا رہا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی تعداد بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔
سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گرد بہت سے لوگوں کو پہاڑی علاقے میں لے کر گئے ہیں اور خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، ان کا بیان ٹھیک نہیں ہے کہ انہوں نے خواتین، بچوں اور فیمیلز کو چھوڑا ہے بلکہ خواتین اور بچوں کی وجہ سے ہی سکیورٹی فورسز انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: طلال چوہدری

پڑھیں:

سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ؛6 خوارج جہنم واصل

سٹی 42: سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں ہوئیں جس میں 6 خوارج مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، پانچ خوارج ہلاک ہوئے ،  جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران خوارج کمانڈر زبی اللہ عرف ذاکران مارا گیا،زبی اللہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے 

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

متعلقہ مضامین

  • جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
  • سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ؛6 خوارج جہنم واصل
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کارروائیوں کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک
  • ملک بھر میں KFC  آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں؛ طلال چوہدری
  • کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری
  • کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے، طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے،طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے: طلال چوہدری
  • غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، طلال چوہدری