Express News:
2025-12-14@09:46:28 GMT

6 شوگر ملیں سیل اور 12 کروڑ جرمانہ کیا جاچکا، وزیرخزانہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے چینی کی مانیٹرنگ شروع کردی، شوگر ملوں میں مانیٹرنگ نظام قائم کردیا گیا ہے،  مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد 6 شوگر ملز کو سیل کیا جا چکا ہے جبکہ ساڑھے 12 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانیٹرنگ نظام کے تحت 6 شوگر ملز کو سیل کیا گیا ہے،  پہلی بار چینی افغانستان اسمگل نہیں ہوئی بلکہ ایکسپورٹ ہوئی ہے،  چینی کے ذخائر ملکی ضروریات کے مطابق ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے شوگر ملز میں مانیٹرنگ نظام قائم کیا ہے، شوگرملزکی مکمل مانیٹرنگ کیلیے جدید نظام کوبروئے کار لایا جارہا ہے،  انہوں نے بتایا کہ فروری میں ریکارڈ 3.

1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہمارے سفیر اور لائف لائن کا درجہ رکھتے ہیں۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال میں ترسیلات زر بلند ترین سطح پر رہیں گی اور مجموعی طور پر 36 ارب ڈالر موصول ہونی کی توقع ہے،  انہوں نے بتایا کہ تمام سرویز کاروبار اور صارفین کے اعتماد میں اضافے کی نشاندہی کررہے ہیں، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی بھی اس بات کی نشاندہی کررہی ہے۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ رواں سال شوگر کے کرشنگ سیزن کے آغاز پر ایف بی آر نے چینی کی پیداوار کے حوالے سے ایک جدید مانیٹرنگ سسٹم شروع کیا ہے جس میں نگرانی کے پانچ نظام متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ٹریک اینڈ ٹریس اسٹامپس، تھیلوں کی گنتی کیلیے آٹومیٹڈ  کاوٴنٹرز کی تنصیب، وڈیو ریکارڈنگ اینڈ ڈیجیٹل آئی کاوٴنٹنگ اور شوگر ملز کے بیرونی دروازوں پر ایس ٹریک انوائسنگ سسٹم کی تنصیب شامل ہے۔ 

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ شوگر ملز میں انسانی نگرانی کیلئے ایف بی آر کے اہلکار موجود رہتے ہیں تاہم اب شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو شوگر ملز کے درمیان 10 دن کی روٹیشن پر رکھا جائے گا جبکہ ایف آئی اے، آئی بی اور دیگر اداروں کے افسران بھی ان کی معاونت کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس نظام کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ چینی حقیقی ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کی جارہی ہے اور ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے، مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد 6 شوگر ملز کو سیل کیا جاچکا ہے جبکہ ساڑھے 12 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دو ماہ میں شوگر ملز سے 24 ارب روپے سیلز ٹیکس جمع ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 15 ارب روپے سیلز ٹیکس جمع ہوا تھا، اس کا مطلب ہے کہ شوگر ملز سے سیلز ٹیکس کی کلیکشن میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ پہلی مرتبہ چینی افغانستان اسمگل نہیں ہوئی بلکہ برآمد کی گئی ہے جس کا بہت فائدہ ہوا ہے، انہوں کہا کہ رواں سال ملک میں 5.7 ملین ٹن چینی پیدا ہوئی ہے اور اگر گزشتہ سال کے ذخائر کو ملا لیا جائے تو بطور حکومت ہم پراعتماد ہیں کہ یہ مقدار رواں سیزن میں ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوگی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ ایف بی آر شوگر ملز کہ رواں ہوا ہے

پڑھیں:

ملک میں ہر طرف بدامنی، بے چینی و افراتفری ہے۔ طارق مدنی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ سیاسی مافیہ اور اشرافیہ ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہی ہے اور آئین و قانون کی مسلسل دھجیاں اڑا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں ہر طرف بدامنی، بے چینی اور افراتفری کی صورت حال ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے ملاقات اور مرکزی امن سیکریٹریٹ شیر شاہ میں مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہوگیا ہے اور ملکی معیشت قرضوں کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے غربت، مہنگائی و بیروزگاری کا طوفان عروج پر ہے بھوک و مفلسی سے پریشان تعلیم یافتہ نوجوان بائکیا چلانے اور فوڈ سپلائی کرنے کا کام کررہے ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • ملک میں ہر طرف بدامنی، بے چینی و افراتفری ہے۔ طارق مدنی
  • وزیرخزانہ کا معاشی اصلاحات پرزور، این ایف سی پر جنوری تک پیش رفت کا اعلان
  • اسلام آباد میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں
  • اسلام آباد میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں
  • لاہور:ٹریفک خلاف ورزیوں پر دلچسپ کارروائیاں، پیدل چلنے پر گرفتاری، ایک ہی شہری پر لاکھوں روپے جرمانہ
  • آئی ایم ایف کی نئی شرائط، کھاد، زرعی ادویہ، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگے گا
  • آسٹریا کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی‘ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا
  • یاسین ملک کی بیٹی 12 سال سے والد سے نہیں ملیں: رمیش کمار
  • ایک اور ملک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا
  • ایک اور ملک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی؛ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا