ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا مشترکہ اجلاس، مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا مشترکہ اجلاس، مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اسلام آباد رہائشگاہ پر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے گورنر خیبر پختونخوا کی میزبانی میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کی، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن سے رانا ثنااللہ، امیر مقام، سردار محمد یوسف، خواجہ سعد رفیق، مرتضی جاوید عباسی نے شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی سے صوبائی صدرمحمد علی شاہ باچا، صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ، رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے خیبرپختونخوا میں بدامنی، معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں خیبر پختونخوا میں پائیدار امن سمیت صوبہ کی مجموعی ترقی کیلئے مشترکہ جدوجہد و لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں صوبہ کی ترقی کیلئے ہم خیال سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کر کے مشاورتی عمل میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مشترکہ اجلاس میں ملک کی دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماں نے صوبہ کی مجموعی ترقی کیلئے مشاورت کا باقاعدہ سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا، اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، رہنماوں نے صوبہ میں دن بدن بڑھتی بدامنی کی خراب صورتحال پر صوبائی حکومت کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا جاری رکھنے پر مشترکہ اجلاس مشاورتی عمل کے رہنماوں اتفاق کیا اجلاس میں پر اتفاق کیا گیا
پڑھیں:
پنجاب: ن لیگ، پی پی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب
لاہورپنجاب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب کر لیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی پارٹیوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے گورنر ہاوس لاہور میں ہوگا۔
پاور شیئرنگ اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شرکت کرینگے، پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی، سید علی حیدر گیلانی، سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود شامل ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر افسران بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، کوآرڈینیشن کمیٹی کی سب کمیٹی کی ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
Post Views: 4