دریائے سندھ پر نہریں بنانے کے خلاف اساتذہ کے ساتھ طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے، بھرپور احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
دریائے سندھ پر نئی کینالز بنانے کے خلاف سندھ کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے، سندھ کے ضلع خیرپور، سجاول اور نوشہرو فیروزمیں اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
دریائے سندھ میں کینالز نکالنے کے خلاف سندھ کے 3 اضلاع میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں، ضلع خیرپور میں شاہ عبداللطيف یونیورسٹی کے طلبہ نے قومی شاہراہ تک احتجاجی ریلی نکالی اورکینال نامنظور کے نعرے لگائے جبکہ ضلع سجاول چوہڑجمالی میں اساتذہ اورطلبہ کی بڑی تعداد نے احتجاج کرکے ریلی نکالی۔
ادھر نوشہروفیروز میں طلبہ نے پریس کلب تک احتجاج کرتے ہوئے ریلی نکالی، احتجاج کے دوران مظاہرین نے دریائے سندھ پر نئی نہریں بنانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دریائے سندھ پر کسی کو بھی ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، کیونکہ مزید کینالز بنانے سے سندھ کی زرخیز زمینیں بنجر ہوجائیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دریائے سندھ پر
پڑھیں:
ڈپٹی کشنرز ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بننے والی تجاوزات کے خلاف کارروائی موثر بنائیں، کمشنر کراچی
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سٹنگ انتظامات کرنے والوں کے خلاف کارروائی مؤثر بنائیں، جن ہوٹلوں نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات نہ کرنے کا تحریری حلف نامے جمع کرائے ہیں انہیں چیک کریں ان کی نگرانی کریں یقینی بنائیں کہ وہ اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع شرقی میں فٹ پاتھ اورسڑک پر کرسیاں بچھا کر چائے خانہ اور ہوٹلز چلانے والے چار ہوٹلز کو سیل کر دیا ہے اور دو ہوٹلوں پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ڈپٹی کمشنر شرقی نصراللہ عباسی نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو ضلع میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ہوٹلوں کے خالاف کارروائی کی رپورٹ پیش کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع شرقی میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے، جمعرارت کو اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے احسن آباد سہراب گوٹھ ٹاون میں تجازات کے خلاف کارروئی کی ہے جس میں چار ہوٹلوں کو سر بمہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیل ہونے والے ہوٹلوں میں کوئٹہ عبداللہ جھولے لعل ہوٹل کیفے پیالہ (ٹی) کیفے پیالہ ریسٹورنٹ اور پیزا بڈیز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیفے پیالہ ریسٹورنٹ اور کیفے پیالہ ٹی پر علی الترتیب تیس ہزار اور پچیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سٹنگ انتظامات کرنے والوں کے خلاف کارروائی مؤثر بنائیں، جن ہوٹلوں نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات نہ کرنے کا تحریری حلف نامے جمع کرائے ہیں انہیں چیک کریں ان کی نگرانی کریں یقینی بنائیں کہ وہ اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔