روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی یا نجکاری؟ اسحاق ڈار کی اہم ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی ہو یا نجکاری؟ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے مختلف تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
روز نامہ جنگ کے مطابق قومی ایئرلائن کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی نجکاری کے معاملے پر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کو منصوبہ جلد کابینہ کی کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ ہوٹل کی بحالی یا نجکاری کےلئے مختلف تجاویز تیار کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی مکمل نجکاری، لیز یا شراکت داری پر چلانے کےلئے تجاویز مرتب کی جائیں۔اسحاق ڈارنے ہدایت کی کہ ترجیحاً ہوٹل کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کی پالیسی مرتب کی جائے، شرکت داری سے چلانے کےلئے بھی تفصیلی منصوبہ بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق طویل یا مختصر مدت کےلئے روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کی رپورٹ بھی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری تمام تجاویز کا جائزہ لےکر حتمی فیصلہ کابینہ کے سامنے رکھے گی۔
اسلام آباد میں آج رات بارش کا امکان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: روز ویلٹ ہوٹل اسحاق ڈار کے مطابق ہدایت کی ہوٹل کی
پڑھیں:
معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ
معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم نے معیشت بحال کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ اپنی لیڈر شپ اورمسلم لیگ ن کی جانب سے پوری کرسچن کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں سب کو فخر سے بتاتا ہوں کہ میں 70 ہزار کرسچن ووٹرز کا نمائندہ ہوں، کرسچن کمیونٹی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، احسان کرنے والے محسن کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، قومی اسمبلی میں بھی کرسچن کمیونٹی کا نمائندہ بن کر بات کرتا ہوں، مستقبل میں بھی کرسچن کمیونٹی کے حق کی بات ہمیشہ کرتا رہوں گا، آپ کے حق کی آواز اٹھاتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی نے قیام پاکستان میں اہم کردارادا کیا، دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹ کرسچن کمیونٹی نے پیدا کیے، دعا ہے یہ گلدستہ ہمیشہ پھلتا پھولتا رہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت بحال کی، معاشی حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں، دنیا کے مالیاتی ادارے تعریف کررہے ہیں کہ پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے، جبکہ وزیراعلی مریم نواز بھی پنجاب میں بہترین کام کررہی ہیں، وہ پنجاب میں نئے منصوبے لائیں اور ریکارڈ توڑے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔