ایف آئی اے کو عثمان ججہ کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو انسانی اسمگلر عثمان ججہ کا 6 روز کا جسمانی ریمانڈ مل گیا۔
ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عثمان ججہ کو گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے انسانی اسمگلنگ کے عالمی ریکٹ سے متعلق معلومات درکار ہیں، اس سے شہریوں سے لی گئی رقم بھی برآمد کرنی ہے۔
عدالت نے عثمان ججہ کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے اور ملزم کو 17 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
فائل فوٹوچیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گیا، عالیہ حمزہ کے خلاف تھانا ایئرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔
ترجمان جیل کے مطابق عالیہ حمزہ کو ہفتے کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کر لی تھی اور کہا تھا کہ خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ حوالاتیوں کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو گزشتہ روز سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، عالیہ حمزہ کو گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔