مالی سال کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آنے کی توقع
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں سمندر پار پاکستانیوں نے فروری میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، سالانہ بنیادوں پر 3.8 فیصد اضافہ
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوں گی۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں اور تاجروں کے اعتماد میں بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کے بعد بہتر نتائج پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہاکہ فروری 2025 میں ترسیلات زر ریکارڈ 3.
محمد اورنگزیب نے پاکستانی تارکین وطن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ملک کی لائف لائن قرار دیا اور ملک کی معیشت میں ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات و درآمدات میں اضافہ ریکارڈ، وزارت خزانہ
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم، حکومت اور کابینہ کی جانب سے ہم بیرون ملک کام کرنے والے اپنے تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر محمد اورنگزیب وزیر خزانہ وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر محمد اورنگزیب وی نیوز مالی سال کے ترسیلات زر انہوں نے
پڑھیں:
ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
سٹی42: ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نظام میں بہتری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مسافروں کی جانب سے شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مسافروں کی جانب سے ریلوے انتظامیہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ری فنڈنگ کی مد میں 1 ارب 7 کروڑ 21 لاکھ 57 ہزار روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ 2025 کے مہینے میں 15 کروڑ 80 لاکھ 36 ہزار روپے کے ٹکٹ ری فنڈ کیے گئے، جس سے ریلوے کے خزانے پر بھاری بوجھ پڑا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے کو جدید سہولیات، بروقت آمد و روانگی، اور محفوظ سفری نظام پر توجہ دینی ہو گی، ورنہ مسافروں کا اعتماد مزید مجروح ہو سکتا ہے۔