قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے۔
سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوئے ہیں، محمد یوسف کو پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔
محمد یوسف نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے، تاہم بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ محمد یوسف
پڑھیں:
پی ایس ایل 10، دسویں میچ میں پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دسویں میچ میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہیں، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں