اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انسانی امداد کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایسے جابرانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں، عالمی برادری اسرائیلی پابندیاں ختم کرانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم فلسطینی علاقوں کو بھجوائی جانے والی خوراک اور ادویات سمیت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد معطل کرنے اور علاقے یں پانی کی فراہمی کو محدود کرنے کے لیے بجلی کی فراہمی روکنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایسے جابرانہ اقدامات انتہائی قابل مذمت ہیں کیونکہ ان سے خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں معصوم فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

فلسطین  پر امت کوفیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے استنبول میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین سمیت دیگر ممالک کے سپیکرز سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور امت مسلمہ کو اس معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ ترکیے کے شہر استنبول میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شریک ممالک کے سپیکرز،  پریذائیڈنگ افسران سے اہم ملاقاتیں کیں اور فلسطین کی تشویش ناک صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اْمہ کو فلسطین پر متحد ہو کر  مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے، فلسطینیوں پر ریاستی دہشت گردی دنیا کے جدید اصولوں کے منافی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فلسطین کے سپیکر سے ملاقات کی اور فلسطینی عوام سے یک جہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینی ماؤں، بچوں اور بزرگوں کا درد محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کی پارلیمان اور عوام مشکل گھڑی میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان فلسطینی عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان کی پارلیمان نے فلسطینیوں کے حق میں متعدد قراردادیں منظور کیں ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے امریکی سفیر نے حماس سے کیا مطالبہ کیا ؟
  • چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، شہباز شریف
  • شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت
  •  نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں  
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں
  • فلسطین  پر امت کوفیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق
  • نواز شریف اور شہباز شریف کا کھیئل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، حملے کی مذمت
  • فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ،اسپیکر ایاز صادق