امریکہ: وائٹ ہاؤس کے نزدیک سیکریٹ سروس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک —امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے نزدیک مزاحمت کے دوران ایک مسلح شخص سیکریٹ سروس کے اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے۔
سیکریٹ سروس کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نصف شب کے قریب وائٹ ہاوس کے قریب پیش آیا۔
واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے اور ریاست فلوریڈا گئے ہوئے تھے۔
بیان کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والا شخص بظاہر امریکی ریاست انڈیانا سے آرہا تھا۔ حکام کے مطابق فائرنگ میں کوئی اور زخمی نہیں ہوا۔
سیکریٹ سروس کو مقامی پولیس سے ایک مبینہ ’’خود کُش شخص‘‘ کے انڈیانا سے سفر کرنے کی اطلاع ملی تھی اور سروس نے فراہم کی گئی معلومات سے مطابقت رکھنے والے شخص اور گاڑی کو تلاش کرلیا۔
بیان کے مطابق سیکرٹ سروس کے اہل کار مذکورہ شخص تک پہنچے تو اس نے اپنے پاس موجود ہتھیار لہرانا شروع کردیا جس کے بعد مسلح تصادم شروع ہوگیا جس میں فائرنگ تبادلہ ہوا۔
سیکریٹ سروس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں داخل ہے اور اس کی حالت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
واشنگٹن کی میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم واقعے پر مزید تبصرہ نہیں کیا ہے۔
اس رپورٹ میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سیکریٹ سروس کے مطابق
پڑھیں:
ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔(جاری ہے)
ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔