امریکی ناظم الامور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے دیگرشعبوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پر اتفاق
پڑھیں:
پاک یو اے ای قیادت کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات قیادت نے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دفترخارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے اماراتی ہم منصب کا استقبال کیا۔اس دوران وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ان کے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی .جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔