لاہور(افضل افتخار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ ان کا دفتر وفاقی حکومت کے اداروں میں بدانتظامی سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لئے پرعزم ہے اور ادارے کے کردار اور کام کے دائرہ کار کے بار ے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے ان خیا لات کا اظہار گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں آ فیشل وٹس ایپ چینل کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کی انتظامی زیا دتیوں سے پریشان کوئی بھی شخص اپنی شکایت کے فوری اور بلا معاوضہ ازالے کے لئے اس دفتر سے رجوع کر سکتا ہے۔

کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ کیس، پولیس نے چالان عدالت میں جمع کرا دیا

انہوں نے بتا یا کہ سال 2024ء کے دوران 226,372 شکایات موصول ہو ئیں جن میں سے 223,198 شکایات کا 60 دن کی قانونی مدت کے اندر ازالہ کیا گیا اور 93.

21 فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا جبکہ 2023ء میں یہ شرح 85.7 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ پہنچ اور رسائی کو بڑھانا اس دفتر کی ہمیشہ سے اولین تر جیح رہی ہے۔ 1983ء کے بعد سے ادارے میں نمایاں تو سیع ہو ئی ہے جب اس نے صوبائی دارالحکومتوں میں صرف چار علاقائی دفاتر کے ساتھ کام شروع کیاتھا، جو اب آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت 24 بڑے شہروں میں مو جود ہے۔

رسول اللہ ﷺ کی 3 دن تک لگاتار ایک ہی صحابی کیلئے جنت کی بشارت، اس کے کس عمل نے اس مرتبے تک پہنچایا

انہوں نے کہا کہ نئے علاقائی دفاتر کے قیام اورا نفا رمیشن ٹیکنا لو جی کے استعمال نے شکایات سے نمٹنے میں مزید موثریت متعارف کرائی ہے۔ اب عام لوگوں کے لئے اپنی شکایات درج کرانے کے لئے متعدد ذرائع دستیاب ہیں جن میں ویب سائٹ، موبائل فون، ای میل، زوم لنک کے ذریعے سماعت وغیرہ شا مل ہیں جو شکایت کنندگان کو اس دفتر کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لئے آسان رسائی فراہم کرتے ہیں۔وفاقی محتسب نے سول سوسائٹی اور میڈ یاکو ادارے کی سر گر میوں کے بار ے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لئے آ فیشل وٹس ایپ چینل کو فالو کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سوشل میڈ یاکے مختلف پلیٹ فا رمز پر فعال موجودگی ادارے کے بارے میں بیدا ری پیدا کر نے اور عام لوگوں تک اس کی رسائی اور رابطے بڑھانے میں بہت اہم کردار  ادا کرے گی۔

حقیقی آزادی مارچ کیسز: علی نواز اعوان سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وفاقی محتسب انہوں نے نے کہا کے لئے

پڑھیں:

تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں:گوہر اعجاز

وقاص عظیم :سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز   نے کہا کہ  تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں۔

  ایک بیان میں گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ کرنسی ڈی ویلیوایشن سے ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا ۔

 صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کیا جائے، ملکی معیشت کو گزشتہ تین سال سے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ۔

 حکومت نے تین سال میں ملک میں معاشی استحکام لانے کی کوشش کی ۔

 کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

 سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کاکہنا ہےکہ،،اس دوران ملکی معاشی شرح نمو 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہری کے دوران پینشن فراڈ کا انکشاف
  • تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں:گوہر اعجاز
  • وفاقی محتسب نے 10 کروڑ کی وراثتی جائیداد کا تنازع حل کر دیا
  • نیب‘ اینٹی کرپشن مؤثر ہوں تو محتسب کا بوجھ کم ہوجائے، اعجاز قریشی
  • نیب و اینٹی کرپشن مؤثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے: اعجاز قریشی
  • نیب اور اینٹی کرپشن موثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے: اعجاز قریشی
  • وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے 10 کروڑ کی وراثتی جائیداد کا تنازع حل کر دیا
  • عوامی شکایات میں اضافہ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے،جاوید قصوری
  • حیدرآباد: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کھلی کچہری میں عوامی شکایات سن رہی ہیں
  • حکومت کا میڈیا کو اڈیالہ جیل لے جانے کا فیصلہ