ملتان، بزرگ عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی ہزاروں علمائ، شاگردان کی موجودگی میں سپردخاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
نماز جنازہ میں علامہ سید علی اصغر نقوی، علامہ سید کاظم رضا نقوی، شیخ اسحاق نجفی، علامہ سید عامر عباس ہمدانی، علامہ ظفر حسین حقانی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید عون ساجد نقوی، علامہ اختر حسین نسیم اور دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے چچازاد بھائی، اسلامی تحریک پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کے چھوٹے بھائی مدرس جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی ملتان علامہ سید علی رضا نقوی مختصر علالت کے بعد ملتان کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ امامین کربلا سورج میانی میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد تقی نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی، گزشتہ سال مرحوم کا جواں سال بیٹا انتقال کرگیا تھا، مرحوم گزشتہ کئی سالوں سے شعبہ تدریس سے وابستہ تھے، مرحوم کو ہزاروں علمائے کرام اور شاگردان کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں علامہ سید علی اصغر نقوی، علامہ سید کاظم رضا نقوی، شیخ اسحاق نجفی، علامہ سید عامر عباس ہمدانی، علامہ ظفر حسین حقانی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید عون ساجد نقوی، علامہ اختر حسین نسیم اور دیگر نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ سید علی رضا نقوی
پڑھیں:
مسئلہ فلسطین پر اُمت کو مشترکہ موقف اپنانا ہوگا، علامہ جواد نقوی
قومی مجلس مشاورت کے عنوان سے خصوصی نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ آج فلسطین صرف ایک سرزمین نہیں، بلکہ اُمت مسلمہ کے ضمیر کا امتحان ہے، ہمیں مزاحمت و مقاومت کے جذبے کو بیدار رکھنا ہے اور اپنی فکری، اخلاقی اور عملی حمایت فلسطینی مظلوم عوام کے شانہ بشانہ پیش کرنی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجلس کی تمام گفتگو فلسطین کے مسئلے پر مرکوز رکھی جائے، کیونکہ یہی وقت کا تقاضا اور امت کا اجتماعی فریضہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں میاں میرؒ منزل، نزد دربار حضرت میاں پر ’’ہدیۃ الہادی‘‘ کے زیراہتمام ’’قومی مجلس مشاورت‘‘ کےموضوع پر فکری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ممتاز قومی قائدین، جید علما کرام، مشائخ عظام، دینی و فکری شخصیات نے شرکت کی۔ نشست کی صدارت سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی جبکہ دیگر قائدین بھی شریک تھے۔ نشست کا مقصد ملکی و قومی مسائل پر مؤثر اور مربوط مشاورت کیساتھ ساتھ اُمت مسلمہ کو درپیش اہم ترین مسئلہ ’’فلسطین‘‘ پر متفقہ موقف اپنانا تھا۔ اس موقع پر تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ آج فلسطین صرف ایک سرزمین نہیں، بلکہ اُمت مسلمہ کے ضمیر کا امتحان ہے، ہمیں مزاحمت و مقاومت کے جذبے کو بیدار رکھنا ہے اور اپنی فکری، اخلاقی اور عملی حمایت فلسطینی مظلوم عوام کے شانہ بشانہ پیش کرنی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجلس کی تمام گفتگو فلسطین کے مسئلے پر مرکوز رکھی جائے، کیونکہ یہی وقت کا تقاضا اور امت کا اجتماعی فریضہ ہے۔ علامہ جواد نقوی کی اس پُرزور تجویز کو تمام شرکاء نے سراہا اور مکمل اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ یہ مجلس نہ صرف فکری بیداری اور ملی شعور کی ایک عظیم مثال ہے، بلکہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں ایک مؤثر آواز بھی ثابت ہوگی۔