جعفر ایکسپریس پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کے بروقت جواب سے تین دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
بولان(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان دشمن دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد واصلِ جہنم ہوگئے جبکہ 20 مسافروں کو بحفاظت چھڑوا لیا گیا ہے۔ علاقے میں ایف سی فورسز کا کلئیرنس آپریشن جاری ہے اور باقی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔فورسز دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، اور دشمن عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
فوٹو: فائلسیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مقامات پر جھڑپوں کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 اور 21 اپریل کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو جھڑپیں ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا، آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک کیے گئے۔
جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر ایک اور آپریشن کیا گیا جس میں خارجی کمانڈر ذبیح اللّٰہ عرف زکران کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ذبیح اللّٰہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشتگرد ذبیح اللّٰہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔