نٹرنیشنل شہریت ظاہر کرکے نوسربازی میں ملوث گروپ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
نٹرنیشنل شہریت ظاہر کرکے نوسربازی میں ملوث گروپ کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان پولیس نے کہا کہ فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 افراد پر مشتمل نوسرباز گروپ گرفتار ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا، ملزمان نے 3 دن قبل امجد نامی شخص کو ورغلا کر 13 ہزار سعودی ریال ہتھیائے تھے۔
ان کا کہنا تھا ک ملزمان انٹرنیشنل شہریت کا بہانا کرتے اور شہریوں سے نامعلوم اڈریس کا پوچھتے تھے ، ملزمان موقع پاکر شہریوں سے نوسربازی کرکے رفوچکر ہو جاتے تھے، ملزمان سے لوٹے گئے سعودی ریال اور 11 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان میں خاتون شرف بی بی، شہباز اور سمیر شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔