Jang News:
2025-04-22@09:29:58 GMT

مصطفیٰ قتل کیس: ریمانڈ رپورٹ میں اہم انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

مصطفیٰ قتل کیس: ریمانڈ رپورٹ میں اہم انکشاف

مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو اس بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کی گئی ریمانڈ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم کے والد نے اسے روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے والد نے مشورہ دیا کہ بعد میں سافٹ ویئر ہاؤس کا کاروبار شہر سے باہر منتقل کرلیں گے۔ ملزم باپ کے مشورے پر ساتھی شیراز کے ساتھ لاہور، اسلام آباد اور اسکردو میں روپوش رہا۔

یہ بھی پڑھیے مصطفیٰ عامر قتل کیس، ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع مصطفیٰ قتل کیس، سائبر کرائم کراچی کی تحقیقاتی رپورٹ اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز کو موصول

ریمانڈ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان سے برآمد اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہا ہے۔ سائبر کرائم سے متعلق ایف آئی اے تحقیقات کر رہا ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھی ملزم سے تفتیش کی ہے۔

ملزم ارمغان دیگر مقدمات میں بھی نامزد اور مطلوب ہے، پولیس کو ہدایت ملی ہے کہ جن تھانوں کے مقدمات میں ملزم مطلوب یا مفرور ہے وہ ملزم کیخلاف کارروائی کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ریمانڈ رپورٹ قتل کیس

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل

فائل فوٹو

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گیا، عالیہ حمزہ کے خلاف تھانا ایئرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔

ترجمان جیل کے مطابق عالیہ حمزہ کو ہفتے کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔

عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کر لی تھی اور کہا تھا کہ خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ حوالاتیوں کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو گزشتہ روز سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، عالیہ حمزہ کو گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • Rich Dad -- Poor Dad
  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • بیٹا مجرم ہو تو سزا دیں مگر غائب نہ کریں، وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد کی استدعا
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • غیرملکی فوڈ چین پر توڑ پھوڑ کیس: 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم