دہشت گردی کیخلاف تعاون پر پاکستان اورامریکا کا اتفاق رائے
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی قائمقام سفیر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے دو طرفہ امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کے دوران دہشت گردی کیخلاف باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹزنے بھی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے گزشتہ ہفتے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے انسداد دہشت گردی کے ضمن میں پاکستانی کوششوں پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام تشکر پہنچایا تھا۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں پاکستان اورامریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے فوجی ساز و سامان کی واپسی کے اعلان کو پاکستان کی جانب سے سراہا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سی آئی اے کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر داعش کےکمانڈرشریف اللہ کو گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا تھا، جو 2021 میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے موقع پرکابل ایئرپورٹ پر دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار امریکا انسداد دہشت گردی پاکستان تجارت تعاون سرمایہ کاری سیکیورٹی معاملات نائب وزیر اعظم نیٹلی بیکر وزیر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار امریکا پاکستان تعاون سرمایہ کاری سیکیورٹی معاملات نیٹلی بیکر اسحاق ڈار
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
راولپنڈی:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی، عدالتی اہلکار کچھ دیر میں سماعت کے لیے نئی تاریخ مقرر کریں گے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آج چھٹی پر ہیں اور اس حوالے سے تمام بڑے ملزمان کو جج کی چھٹی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ابھی عدالت نہیں پہنچا۔
جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کرنا تھی، جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا تھا۔
مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں، جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔