پاکستان پوسٹ میں خلاف قوائد 381 بھرتیوں کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں پاکستان پوسٹ میں خلاف قوائد 381 بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ خلاف قواعد بھرتی کیے گئے 381 بندے ابھی تک عہدوں پر بیٹھے ہیں، بتائیں کہ ابھی تک محکمے نے اس پر کیا کچھ کیا ہے۔
وزارت مواصلات حکام نے بتایا کہ بھرتیوں میں 4 خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، بھرتیوں کے لیے این او سی کا اشو تھا اور ضرورت سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ خلاف قواعد بھرتیوں پر فیکٹ فائنڈنگ اور محکمانہ انکوائری ہوئی، انکوائری کے بعد شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جن کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان کی ترقی نہیں ہوگی۔
کمیٹی نے ایک ماہ میں خلاف قوائد بھرتیوں کے خلاف ایکشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر، یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا ۔وفد میں او آئی سی اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کیساتھ ساتھ نمل یونیورسٹی کے نمائندے بھی شامل تھے ۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وفد نے مری میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی۔وفد کومقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفد نے مظفرآباد میں مہاجر کیمپوں اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیری مہاجرین سے ملاقات کی۔وفد نے کشمیری مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
یوسف الدوبی نے حکومتِ پاکستان اور عسکری حکام دورۂ آزاد کشمیر کو منظم طریقے سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔
کشمیری اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید :