اسلام آباد:

پاکستان نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی امداد کی رقم میں سے 55 کروڑ کی امداد ترکیہ اور شام بھیج دی۔

اس بات کا انکشاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ آڈیٹرز نے بریفنگ میں بتایا کہ 
اے ڈی بی کی گرانٹ سے 55 کروڑ 26 لاکھ روپے کی فلڈ ریلیف آئٹمز بھیجی گئیں۔

رکن کمیٹی عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم حاتم طائی بنے پھر رہے ہیں یہ رقم ہمارے لیے گرانٹ تھی۔  ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آپ کو گرانٹ دے رہا ہے اور آپ آگے خیرات کر رہے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ اے ڈی بی کی وہ گرانٹ سیلاب متاثرین کیلئے تھی، اس وقت جو سامان ہمارے پاس تھا ہم نے اس سے زیادہ سامان بھیجا، ہم پہلے بھی دوست ممالک کی مشکل وقت میں مدد کرتے آئے ہیں۔ 

شازیہ مری نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں دوست ممالک کی مدد کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ آپ اپنے لیے آئی ہوئی امداد میں سے دوسروں کی مدد کر رہے ہیں۔ 

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو آپ کا اور حکومت کا پیسہ ہے وہ جیسے مرضی استعمال کریں لیکن جو پیسہ آپ کا ہے ہی نہیں اس سے مدد بھیجنا کیا درست تھا؟

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ گرانٹ کی یہ رقم واپس حاصل کر لی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے این ڈی ایم سے معاملے پر ایک ماہ میں مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کی امداد

پڑھیں:

گلشن ٹاؤن میں مالیاتی معاملات مشکوک ہونے کا انکشاف

 

ماہانہ لاکھوں روپے کی پارکوں کی آمدنی کسی اکاؤنٹ کے بجائے کش وصول کی جانے لگی
چیئرمین فیاض الہدیٰ، مشتبہ وائس چیئرمین آصف آزادکو جوابدہ بنانے میں ناکام ہو گئے

گلشن اقبال ٹاؤن میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو ا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹاؤن کے بڑے پارکوں کی آمدنی ٹاؤن اکاؤنٹ کے بجائے یوسی کے پاس جا رہی ہے۔ جہاں ماہانہ لاکھوں روپے کی آمدنی کسی اکاؤنٹ کے بجائے کش وصول کی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق عمران خان گراونڈ اور بلاک 2 کے ناصر حسین شہید پارک سے ماہانہ ہونے والی آمدنی کا کسی کے پاس مستند حساب موجود نہیں۔ اسی طرح ایک یوسی جس میںعمران خان پارک اورفائیواسٹا ر پارک سمیت دیگر پارکس موجود ہیں، کی مجموعی آمدنی مبینہ طور پر پچاس لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ رقم فیاض الہدیٰ کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق گلشن اقبال کے بلاک 1اور 2جیسے پوش علاقے سے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے وائس چیئرمین آصف آزاد پر شکوک کے سائے گہرے ہو رہے ہیں۔ جنہیں یوسی چیئرمین فیاض الہدیٰ جوابدہ بنانے میں مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • پنجاب؛ 6ہزار میں سے 4ہزار ترقیاتی اسکیمز ناجائز ہونے کا انکشاف
  • خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان
  • پنجاب کا کوئی محکمہ ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے قلعی کھول دی
  • سینیٹر فیصل سلیم کی ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو مالی امداد کی سفارش
  • ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کیلئے مالی امداد کی سفارش
  • گلشن ٹاؤن میں مالیاتی معاملات مشکوک ہونے کا انکشاف