UrduPoint:
2025-04-22@06:26:40 GMT

سینیٹ کا پارلیمانی سال مکمل، ایوان مچھلی منڈی بنا رہا

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

سینیٹ کا پارلیمانی سال مکمل، ایوان مچھلی منڈی بنا رہا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 ) سینیٹ آف پاکستان کا پارلیمانی سال مکمل ہو گیا ، سینیٹ کا سال 11 مارچ کو مکمل ہوتا ہے اور ایک پار لیمانی سال کے دوران 115 دن اجلاس چلایا جاتا ہے رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سے سینیٹ کو 25 بل بھجوائے گئے، سینیٹ میں ایک سال میں 14 بل متعارف کرائے گئے، پارلیمانی 17 قراردادیں منظور کی گئیں اور ایوان میں 10 آرڈنینس پیش کیے گئے.

(جاری ہے)

سینیٹ میں اہم قانون سازی چھبیسویں آئینی ترمیم کی تھی، چھبیسیویں ائینی ترمیم کے موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر اجلاس کی صدارت سے معذرت کر لی تھی، چھبیسویں آئینی ترمیم کے موقع پر طویل اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کی . اس پارلیمانی سال بھی ایوان مچھلی منڈی بنا رہا، سینیٹ میں اپوزیشن کا مسلسل احتجاج جاری رہا، اس دوران مدارس رجسٹریشن بل 2024 منظور کیا گیا، نیشنل فرانزک ایجنسی 2024، دی لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی بل 2024 بھی لایا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 منظور ہوا سینیٹ کے موجودہ حکومت کے پارلیمانی سال میں مجموعی طور پر 47 بل منظور کیے گئے، آرمی ترمیمی بل 2024 کی منظوری دی گئی، پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل 2024، پاکستان نیوی ترمیمی بل 2024 بھی لائے گئے، سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد کا ترمیمی بل 2024 بھی منظور کیا گیا، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2024، فیکٹریز ترمیمی بل 2024 کی منظوری دی گئی، دی گارڈین اینڈ وارڈ ترمیمی بل 2024 اور پرائیویٹ ممبرز کے متعدد بلز منظور کیے گئے.

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پی ٹی آئی کے 3 اراکین عون عباس پبی، فلک ناز چترالی اور ڈاکٹر ہمایون مہمند کی رکنیت معطل کی، رکنیت کی معطلی صرف ایک سیشن کے لیے کی گئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے دو مرتبہ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد تاحال نہیں کرایا جا سکا.

غیر قانونی شکار کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد انھیں ایوان میں پیش کیا گیا، سینیٹ میں ابھی تک خیبرپختونخواہ کی نمائندگی نہیں ہے، حکومت کہتی ہے اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہے، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دنیش کمار اور دیگر بھی ایوان میں انتہائی متحرک نظر آئے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پارلیمانی سال چیئرمین سینیٹ سینیٹ میں پی ٹی آئی منظور کی

پڑھیں:

عیدالاضحی:جانو روں کی خریداری کرنے والوں کےلئے اہم خبر

ویب ڈیسک: شہر قائد کی سب سے بڑی مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر قائم ہونا شروع ہو گئی ہے ، آج باضابطہ طور پر مویشی منڈی کا افتتاح کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے جو 1200 ایکڑ پر محیط ہوگی۔ اس سال پارکنگ کے نرخ 50 فیصد کم کر دیے گئے ہیں۔

مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار موٹر سائیکلوں اور کاروں کے پاسز آدھی قیمت پر دستیاب ہوں گے جبکہ جانوروں کی ادویات بھی نصف قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

انتظامیہ کے مطابق منڈی کے مختلف راستوں پر 20 سے زائد سیکورٹی چیک پوسٹس قائم کی جائیں گی۔ شہاب علی نے مزید بتایا کہ اب تک 200 سے زائد جانور منڈی میں پہنچ چکے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ عیدالاضحی کے قریب آتے ہی کراچی میں مویشی منڈی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ شہری اپنے بچوں کو ساتھ لے کر منڈی آتے ہیں تاکہ جانور خرید سکیں۔

جانور خریدنے کے لیے بیوپاریوں سے بھاؤ تاؤ کو ایک فن سمجھا جاتا ہے۔ کراچی کے شہری کہتے ہیں کہ عیدالاضحی سے قبل حلال جانور گھر لانا اور اس کی دیکھ بھال کرنا نہ صرف ایک دینی فریضہ بلکہ ایک ثقافتی روایت بھی ہے۔

سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی : پوپ کیلئے ایک منٹ خاموشی ،3بل منظور ‘ 2کمیٹیوں کے سپرد : اپوزیشن کا واک آئوٹ 
  • گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور
  • عیدالاضحی:جانو روں کی خریداری کرنے والوں کےلئے اہم خبر
  • چین امریکا میں تجارتی جنگ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا
  • کراچی میں ‘ایشیا کی سب سے بڑی’ مویشی منڈی کا افتتاح
  • عیدالاضحیٰ کی تیاریاں شروع، کراچی میں عظیم الشان مویشی منڈی سج گئی
  • اندھیروں سے روشنی تک
  • معاشی استحکام حقیقی لیکن یہ عالمی منڈی کا مرہون منت ہے: مفتاح اسماعیل