شبلی فراز نے ایوان میں بغیر ایجنڈا قرارداد پیش کرنے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز—فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے بغیر ایجنڈا چاروں صوبوں اور وفاق سے متعلق قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی۔
سینٹ کے اجلاس کے دوران سینٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا پارلیمانی سال کا آخری دن ہے، یہ ایک اہم موقع ہے، ہم سینیٹ کو ہاؤس آف فیڈریشن بھی کہتے ہیں۔
شبلی فراز کی جانب سے ایوان میں بغیر ایجنڈے کے چاروں صوبوں اور وفاق سے متعلق قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔
شبلی فراز نے اس موقع پر وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کو قرارداد دکھانے کی کوشش کی مگر وزیرِ قانون نے قراداد نہیں دیکھی۔
سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھالیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کی جانب سے شبلی فراز کو قرارداد سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔
جس پر شبلی فراز نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر اپنی ایک قرارداد سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیتا ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شبلی فراز نے کی کوشش
پڑھیں:
غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم نے مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی سے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ پوپ فرانسس ایک ماہ تک ہسپتال میں علاج کے بعد ڈبل نمونیا سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
پوپ فرانسس نے ایسٹر سنڈے کے مسیحی تہوار کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اجتماعی دعائیہ تقریب میں مختصر شرکت کی۔ انہیں جیسے ہی سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی میں لایا گیا وہاں موجود ہزاروں حاضرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پاپائے روم نے دھیمی آواز میں کہا “بھائیو اور بہنو، ایسٹر مبارک ہو!”
کیتھولک چرچ کے ہزاروں پیروکار ایسٹر سنڈے منانے کے لیے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع ہوتے ہیں۔ یہ اجتماع مسیحی کیلنڈر کا ایک خاص تہوار سمجھا جاتا ہے۔ ویٹیکن سٹی کے مطابق چونکہ پوپ فرانسس ڈبل نمونیا کے علاج کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں لہٰذا ان کی طرف سے ایسٹر عبادات کی قیادت ایک اعلیٰ درجہ کے کارڈینل کو سونپ دی گئیں۔
پاپائے روم کا ایسٹر کا پیغام ان کے ایک معاون نے پڑھ کر سنایا، جس میں پوپ نے کہا کہ غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے۔ پوپ نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس سے باقی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پوپ نے دنیا میں بڑھتے سامیت دشمنی کے رجحان کو “تشویشناک” قرار دیتے ہوئے، اس کی مذمت کی۔