Express News:
2025-04-22@07:42:50 GMT

‏سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ انتقال کر گئیں

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

کراچی:

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کے بارے میں خاندان کی جانب سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے باسط علی سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ باسط علی نے 1993 سے 1996 کے درمیان 19 ٹیسٹ اور 50 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

باسط علی کے ٹیسٹ کیریئر میں 5 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 9 نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی۔

دریں اثنا چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق کرکٹر باسط علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے باسط علی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 75 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

رپورٹ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج (منگل ) نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز 8 کی حمزہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

جسٹس سرمد جلال عثمانی کا شمار پاکستان کی اعلی عدلیہ کے باوقار اور اصول پسند ججوں میں ہوتا تھا، انہوں نے 1998 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج کے طور پر خدمات کا آغاز کیا اور 2009 میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر فائز ہوئے۔

جسٹس سرمد جلال عثمانی پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز میں شامل تھے، جس پر انہیں عدلیہ میں آئینی مزاحمت کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔

2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران انہوں نے دوبارہ حلف لیا اور انہیں جسٹس عبدالحامد ڈوگر کی سفارشات پر سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔

جسٹس عثمانی سپریم  کورٹ کے اس 14 رکنی بینچ کا بھی حصہ تھے جس نے 3 نومبر کی ایمرجنسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

اس فیصلے کی روشنی میں جسٹس ڈوگر کے دور میں ججز کی تقرریوں کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

ان کی وفات پر عدالتی حلقوں، وکلا برادری، اور مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
  • صدر، وزیر اعظم کا پوپ کے انتقال پر اظہار افسوس
  • ملالہ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
  • صدر اور وزیراعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
  • صدر اور وزیر اعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس
  • سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں
  • رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
  • سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے
  • لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر سےمتعلق انکشافات سامنے آگیا