اڈیالہ جیل کے دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان کے مابین تلخ کلامی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء اور علیمہ خان کے مابین شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔علیمہ خان کی دیگر دو بہنوں کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہو گئی،ملاقات کے بعد اڈیالہ کے داخلی گیٹ پر علیمہ خان کی وکلاء اورپی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی ہے، علیمہ خان نے وکلاء اور رہنماوں کو چارج شیٹ کردیا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملاقات کرے گا جسکو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا،آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کے لئے جیل آتا ہے،ہمارا بھائی اندر ہے ہمارا اس سے پیار ہے ہم اسکے لئے جان بھی دے سکتے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ کوئی بھی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا،پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم اور سلمان صفدر کے پاس ہے، میرے بھائی کی بچوں سے ٹیلی فونک بات نہیں کرائی جا رہی،نہ کتابیں مل رہی ہیں،آپ بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن ہیں آپ کس کس سے ملتے ہیں، علیمہ خان کا نعیم پنجھوتہ پر غم و غصہ کا اظہار،میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں۔
نعیم پنجھوتہ کا کہنا تھا کہ میں کسی سے نہیں ملا،جس سے ملا ہوں آپ بتائیں،میں بدتمیزی نہیں کر رہا،ہم جیلیں بھگت کرآئے ہیں،ہم پر پرچے ہوئے ہیں،علیمہ خان نے کہا کہ تم یہ کس طرح مجھ سے بات کر رہے ہو،خاموش رہو،موقع پر کھڑے وکلاء نعیم پنجھوتہ کو پکڑسائیڈ پر لے گئے ، علیمہ خان وکلاء سے بار بار پوچھتی رہیں کہ آپ اب تک بانی کے لئے عدالت سے کیا ریلیف لیا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی وکلاء اور علیمہ خان
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
فوٹو: فائلبانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 2 بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
بانی کے کزن قاسم خان کو بھی ملاقات کی اجازت ملی ہے۔ پولیس گورکھپور ناکے سے تینوں فیملی ممبران کو لے کر اڈیالا جیل روانہ ہوئی۔
ایڈووکیٹ افضل احمد کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی ہے لیکن علیمہ خان کو ملنے کی تاحال اجازت نہ دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آنے والے دنوں میں سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ابھی تک کوئی کال نہیں دی ہے، پارٹی جب فیصلہ کرے گی تو لوگ نکلیں گے۔
اس دوران علیمہ خان نے عامر ڈوگر کی بات کاٹ دی اور کہا کہ آپ بانی کی کال کا انتظار کر رہے ہیں، بانی نے کبھی نہیں کہا میرے لیے نکلو، بانی نے ہمیشہ کہا رول آف لا کےلیے نکلو۔