واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )پاکستان کے دفترخارجہ نے امریکی حکام کی جانب سے ایک پاکستانی سفارتکار کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے اور انہیں واپس بھیج دیے جانے کی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ سفارتکار نجی دورے پر امریکہ پہنچے تھے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے خیال رہے کہ پاکستانی اور انڈین ذرائع ابلاغ میں ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا تھا کہ ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر کے کے احسن کو لاس اینجلس سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا.

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا تھا سفیر کو امیگریشن اعتراضات کے باعث ڈی پورٹ کیا گیا رپورٹ کے مطابق کے کے احسن کے پاس امریکی ویزہ اور تمام ضروری سفری دستاویزات تھے اور وہ ذاتی دورے پر لاس اینجلس پہنچے تھے. سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی امیگریشن سسٹم میں کے کے احسن کے متنازعہ ویزا ریفرنس کے حوالے سے اعتراضات سامنے آئے تھے تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ اعتراضات کیا تھے.                                                                                                                                                                           

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گیا تھا

پڑھیں:

سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

MADINA:

سعودی عرب میں البدر سے مدینہ جانے والی بس کے حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ریسکیو حکام نے حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الم ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس البدر سے مدینہ جا رہی تھی۔

حکام نے بتایا کہ زائرین کی بس مدینہ جاتے ہوئے ایک ٹریلر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں اور بس میں سوار تمام افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں پاکستانی زائرین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے تھا۔

مدینہ جاتے ہوئے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو خواتین کا تعلق گاؤں 228 / 9 آر سے اور تیسری خاتون کا تعلق گاؤں 201 مراد سے ہے، اسی طرح جاں بحق ہونے والے دو بزرگوں میں سے ایک کا تعلق 39/3 آر اور دوسرے کا تعلق داھرانوالہ سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا
  • بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں
  • حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • یونیورسٹیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • اناڑی ڈرائیور کو گاڑی دیتے نہیں، ایٹمی ملک حوالے کر دیا، احسن اقبال: قوم امیج بہتر بنائے، خواجہ آصف
  • نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈارایک روزہ سرکاری دورے پرکابل پہنچ گئے ، دفترخارجہ