کراچی میں خسرہ تیزی سے پھیلنے لگا جس کے باعث درجنوں بچے شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔سندھ انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال کے وارڈ انچارج ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ اسپتال میں خسرہ کے 17مریض زیر علاج ہیں، خسرہ میں مبتلا 8 بچے ایک سال سے کم عمر کے ہیں۔اسپتال حکام کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں بھی خسرہ کے مریض بچوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، یومیہ 6 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوکر ایمرجنسی میں آرہے ہیں۔اُدھر سول اسپتال میں بھی روزانہ 4 سے 6 نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، سول اسپتال میں خسرہ کے 12 مریض زیر علاج ہیں، عباسی شہید اسپتال میں 6 اور  قطر اسپتال اورنگی میں رواں سال اب تک 12 مریض لائے گئے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خسرہ وائرل بیماری ہے جو زیادہ تر بچوں پر حملہ آور ہوتی ہے، حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے بچے خسرہ کا شکار ہوتے ہیں، خسرہ کی ابتدائی علامات نزلہ، زکام، کھانسی اور خارش ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق خسرہ قوت مدافعت کو بری طرح متاثر کرتا ہے جب کہ خسرہ شدت اختیار کرنے پر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسپتال میں

پڑھیں:

کوئٹہ، افغان شہریوں کی انخلاء میں تیزی، کارروائیاں جاری

پولیس اور لیویز کیجانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ کارروائیاں تیز ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور لیویز کی جانب سے افغان شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی کوئٹہ نے ایک اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں سٹیلائٹ ٹاؤن میں واقع منی مارکیٹ میں افغان مہاجرین کے خلاف لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق لیویز اہلکاروں نے مسجد کے سامنے سے افغان باشیندوں کو مسجد سے نکلتے ہی حراست میں لیا اور انہیں گاڑیوں میں منتقل کرکے روانہ کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
  • چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
  • بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
  • ایران میں اقتصادی بحران سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ
  • کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں رش
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے چاول کی برآمدات بھی متاثر، 2 کروڑ ڈالر کا نقصان
  • کوئٹہ، افغان شہریوں کی انخلاء میں تیزی، کارروائیاں جاری