سویلینز کا ملٹری ٹرائل: سپریم کورٹ کا کسی پارٹی کے دلائل پر انحصار لازمی نہیں ہوتا، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ کررہا ہے۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور اور عزیر بھنڈاری نے اپنے دلائل میں ایف بی علی کیس پر بات کی لہذا وہ ایف بی علی کیس کا وہ متعلقہ پیراگراف عدالت کے سامنے رکھیں گے۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا مہ ایف بی علی کیس کا فیصلہ 1962 کے آئین کے تحت ہوا، ایف بی علی کیس کو 1973 کے آئین کے تناظر میں نہیں دیکھا جاسکتا، خواجہ حارث کا موقف تھا کہ ایف بی علی کیس میں دوسری طرف سے جس پیراگراف کی بنیاد پر دلائل دیے جاتے رہے وہ بے اثر ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل بولے؛ اس کا مطلب ہے کہ آپ بھی ایف بی علی کیس کو چیلنج کر رہے ہیں، جس پر خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ نہیں میں صرف یہ بتا رہا ہوں کہ اس پیرا گراف کی کوئی وجوہات درج نہیں ہیں، سپریم کورٹ کے جس فیصلہ کیخلاف اپیل سنی جارہی ہے اس میں بھی یہی درج ہے۔
خواجہ حارث کے مطابق ایف بی علی کیس میں کہا گیا تھا کہ فوجی ٹرائل ٹھیک ہے اور فیئر ٹرائل کا حق ملتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 8(3) اے کے تحت جو قوانین ہیں ان میں بنیادی حقوق لاگو نہیں ہوتے۔
جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ اس کے تحت وہ قانون بنیادی حقوق کے تناظر میں کالعدم نہیں قرار دیے جاسکتے، 1962 کے آئین میں آرٹیکل 6 جبکہ 1973 کے آئین میں آرٹیکل 8 ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل کے مطابق ایف بی علی کیس میں کہا کہ آرمڈ فورسز کے ممبران پر بنیادی حقوق لاگو نہیں ہوتے، ایف بی علی کیس کلاز ڈی کی بات کرتا ہے کہ اس کے تحت سویلین کو بنیادی حقوق حاصل ہوں گے۔
جسٹس جمال مندوخیل کا موقف تھا کہ تو پھر ایف بی علی کیس کے تناظر میں کلاز ڈی کے ہوتے ہوئے سویلینز کو فوجی عدالتوں میں کیسے ٹرائل کیا جاسکتا ہے، یہی وہ سوال ہے جو میرے دماغ میں اٹکا ہوا ہے۔
اس موقع پر خواجہ حارث کا موقف تھا کہ آپ فرض کریں کہ اگر سویلینز پر بھی آئین کے آرٹیکل 8(3) اے کا اطلاق ہوتا ہے، تو پھر ان سویلینز کو بھی بنیادی حقوق حاصل نہیں ہوں گے، اس تناظر میں تو سپریم کورٹ میں یہ 184(3) کی درخواست ہی ناقابل سماعت تصور ہوگی۔
خواجہ حارث کے مطابق ایف بی علی کیس کو جس طرح سے دوسری طرف نے اپنے دلائل میں بیان کیا وہ کیا ہی نہیں جاسکتا تھا، جس پر جسٹس جمال مندوخیل بولے؛ سپریم کورٹ کا کسی پارٹی کے دلائل پر انحصار لازمی نہیں ہوتا، جب سپریم کورٹ بیٹھ جائے تو پھر وہ مکمل انصاف کا اختیار بھی استعمال کرسکتی ہے۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ اپیل میں بار بار ایف بی علی کیس کا ذکر کیا جارہا ہے، ایف بی علی کو موجودہ کیس سے نہیں ملایا جاسکتا ہے، موجودہ کیس اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔
خواجہ حارث کا موقف تھا کہ ایف بی علی کیس میں سوال بنیادی حقوق کا نہیں تھا، ایک ریٹائرڈ آرمی افسر سپریم کورٹ میں گیا کہ میں سویلین ہوں میرا ٹرائل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ سویلین کا ٹرائل بھی ہوسکتا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سوال بس اتنا ہے کہ سویلین کو بنیادی حقوق حاصل ہوتے ہیں تو کیا ان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوسکتا ہے، اس کے لیے ہمیں آئین کے آرٹیکل 8 کو پورا پڑھنا ہوگا، پہلے ملٹری کورٹس میں ٹرائل صرف آرمڈ فورسز کے اراکین کا ہوتا تھا، پھر آرمی ایکٹ میں سیکشن ڈی شامل کی گئی۔
جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ آرمڈ فورسز اور سویلینز کے گٹھ جوڑ کی بنیاد پر فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوئے، فوجداری قانون میں تو گالی دینا بھی جرم ہے اس کی سزا متعین ہے، تو کیا آرمڈ فورسز کے ارکان کو کسی سویلین کے گالی دینے پر ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگا۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کل بھی جواب الجواب میں اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جسٹس جمال مندوخیل کا ایف بی علی کیس میں فوجی عدالتوں میں کا موقف تھا کہ کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث کا بنیادی حقوق آرمڈ فورسز سپریم کورٹ آرٹیکل 8 آئین کے کے آئین کہا کہ کے تحت
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈسرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈسرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری اعلامیہ کے مطابق سرمد جلال عثمانی کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اورطویل عرصے سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے،سرمد جلال عثمانی کی نماز جنازہ کل بعدنماز عصر مسجد حمزہ ڈیفنس فیز 8میں ادا کی جائے گی۔
مزید :