ہمیشہ نظریے، اصولوں کی سیاست کی اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا: بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیشہ نظریے اور اصولوں کی سیاست کی اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، دوران اجلاس پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کی وفات اور جے یو آئی (س) کے سابق رکن قومی اسمبلی حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا گیا۔

دوران اجلاس اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ نظریے اور اصولوں کی سیاست کی، پیپلزپارٹی نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، آمر دور میں سیاسی کارکنوں سے نارواسلوک تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے نواب یوسف تالپور کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپور ایک عوامی سیاستدان تھے، وہ اصولی اور نظریاتی سیاست کرتے تھے، میں نے اور کارکنان نے نواب یوسف تالپور سے سیاست سیکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواب یوسف تالپور نے ہر آمر کا مقابلہ کیا، کبھی پیچھے نہیں ہٹے کبھی جھکے نہیں، جنرل ضیاء اور جنرل پرویز مشرف کی آمریت کا یوسف تالپور نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، پیپلزپارٹی کے تمام جمہوری کارکنوں کے ساتھ آمرانہ دور میں اچھا سلوک نہیں ہوتا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اس ملک میں پانی کا بحران ہے، پانی کے بحران اور تقسیم پر نواب یوسف تالپور نے ہمیشہ آواز بلند کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ نواب یوسف تالپور سے ایک لمبا عرصہ رفاقت رہی، نواب یوسف تالپور شفقت اور پیار سے ملا کرتے تھے، انہوں نے پارٹی کے ساتھ مستقل مزاجی کے ساتھ وفاداری نبھائی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نواب صاحب اپوزیشن اور اقتدار میں ثابت قدمی کے ساتھ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس خلا کا پُر ہونا بہت مشکل ہے، اپنی اور پارٹی کی جانب سے دعاگو ہوں کہ اللہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ میرا نواب یوسف تالپور سے احترام کا بہت گہرا تعلق تھا، زراعت میں یوسف تالپور کو گہری دلچسپی تھی۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ نواب یوسف تالپور کو جوانی کے وقت بھی دیکھا، وہ نہایت شریف انسان اور بہترین پارلیمنٹیرینز تھے، نواب یوسف تالپور بہت پیارسے ملتے تھے، آج کل بہت منفی سیاست چل رہی ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ نواب یوسف تالپور سے 2002 سے اب تک احترام کا رشتہ رہا، ان کی وفات سے پاکستان اور جمہوریت کا نقصان ہوا ہے۔

بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نواب یوسف تالپور سے اصولوں کی سیاست کی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ نظریے قومی اسمبلی بلاول بھٹو پارٹی کے کے ساتھ کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی، فیض حمید فرعون تھے، مکافات عمل، فیصلہ تاریخی: بلاول

چنیوٹ +لاہور+اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ +نامہ نگار+لیڈی رپورٹر +نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پی کے میں گورنر راج سے متعلق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ہم حسن مرتضیٰ سے تعزیت کرنے آئے ہیں۔ فیض حمید کے بارے میں فیصلہ تاریخی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں غلط روایات ڈالیں۔ آج مکافات عمل سے گزر رہے ہیں۔ وہ طاقت کے نشے میں دھمکایں دیتے تھے۔ انہیں اسی زندگی میں اپنے جرائم کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور جنرل فیض اپنے دور کے فرعون تھے۔ فیصلہ واضح پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں۔ فیض حمید کیخلاف مزید تحقیقات اور ٹرائل ابھی باقی ہے۔ کسی فرد کے بارے میں بات نہیں کروں گا لیکن آج کا فیصلہ مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ ہم نے آئینی عدالت بنانے کا وعدہ پورا کیا۔ پی ٹی آئی دور میں مریم نواز اور فریال تالپور کو جیل بھیجا گیا۔ خیبر پی کے میں گورنر راج کا آپشن ضرور موجود ہے۔ بانی نے نفرت اور انتشار کی سیاست کو پروان چڑھایا۔ ایف بی آر کی کوتاہویں کا بوجھ کسی صوبے کے عوام کو نہیں اٹھانا چاہیے۔ معاشی صورتحال کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ حکومت نے کسی حد تک معاشی صورتحال بہتر کی ہے۔ ہمیں پتہ ہے وفاقی حکومت کو مشکلات ہیں۔بلاول نے رجوعہ سادات میں حسن مرتضیٰ سے ان کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ کے انتقال پر تعزیت کے دوران ان کے بھائی قلب عباس اور دیگر لواحقین‘ حیدر عباس، عون عباس‘ حسین عباس‘ سید حسن عسکری، عباس حیدر، حمزہ عباس‘ سید قائم رضا‘ سید غلام عباس، سید محمد عباس، سید علی عون اور سید علی عمران سے بھی اظہار افسوس کیا۔دریں اثناء سابق صوبائی وزیر اور چیئرمین و صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) ابراہیم حسن مراد نے بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان میں اڑھائی کروڑ سے زائد بچے تاحال سکول سے باہر ہیں۔ ابراہیم حسن مراد نے بلاول بھٹو زرداری کو سووینئر پیش کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی رہنما سید عمر شریف بخاری کے گھر جا کر ان کی صاحبزادی زویا سید کے انتقال پر تعزیت کی۔ راجہ پرویز اشرف،ہمایوں خان، قاسم گیلانی اور حیدرگیلانی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری سے ڈاکٹر ہارون لطیف،سردار قاسم فاروق،واجد عزیز،ملک فہیم یونس، شاہد اکبر فاروقی اور عمر پال نے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کی برتری کے ساتھ 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام، بلاول کا فیلڈ مارشل کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ
  • پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم
  • تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں:بلاول بھٹو  
  • بانی پی ٹی آئی، فیض حمید فرعون تھے، مکافات عمل، فیصلہ تاریخی: بلاول
  • بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری
  • بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری
  • فیض حمید فرعون تھا، اس کو ملی سزا مثال ہے، بلاول بھٹو کا خیرمقدم
  • ملک میں ایک جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے ،بلاول بھٹو
  • نواز شریف نے ہمیشہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی: رانا ثناء
  • حیدرآباد، پولیس کا منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار