فروزن فوڈ فروخت بارے بڑا ا نکشاف،چیک اینڈ بیلنس یقینی بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فروزن فوڈ فروخت کرنے والے وزن میں اشیاء کے ساتھ برف کے وزن کی قیمت وصول کر رہے ہیں حکومت صرف پھلوں ، سبزیوں اور کریانہ کے ریٹ مقرر کر رہی ہے جبکہ فروزن فوڈ فروخت کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔ یہ بات کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے CAP کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے فروزن فوڈ کا کاروبار بڑھ گیا ہے جس کی وجہ ہے کہ گھروں میں کھانے تیار کرنے کا رجحان میں کمی آئی ہے لوگوں کو ہر کام آسانی سے کرنے کی عادت سی ہوگئی ہے ۔
انہوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی ، بیورو آف سپلائی سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہوں نے فروزن فوڈ بنانے والوں کی جگہ کو چیک کیا کہ ان کی جگہ کتنی حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی ہے اور کیا وہ اپنی اشیاء کی قیمت میں برف کی قیمت بھی وصول تو نہیں کر رہے ، انہوں نے چارو ںصوبوں کی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر فروزن فوڈ بنانے والوں کے کارخانوں کو چیک کریں اور ان کے بنائے ہوئے فروزن فوڈ کی کوالٹی ، کوانٹیٹی اور ایکسپائری تاریخوں سے صارفین کو آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کا یہ فرض بھی ہے کہ وہ صارفین کو بتائیں کہ فروزن فوڈ کھانے کے کیا فوائد اور کیا نقصانات ہیں تاکہ صارفین کی صحت متاثر نہ ہوسکے ۔
کوکب اقبال نے واضح کیا کہ فروزن فوڈ میں ناپ تول میں کمی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ کوکب اقبال نے فروزن فوڈ فروخت کرنے والوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اشیاء پر واضح طور پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخوں کو لکھیں اور ساتھ ہی صارف کی آگاہی کیلئے کم از کم سپرمارکیٹوں میں بینر آویزاں کریں کہ ان کی اشیاء کی قیمت میں برف کی قیمت شامل نہیں ہے ۔
کوکب اقبال نے کہا کہ کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر فروزن فوڈ فروخت کرنے والوں کی تمام اشیاء کے وزن کی فروخت کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہر سطح پر صارفین کا استحصال ہورہا ہے حالانکہ تمام صوبوں میں فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے اور ساتھ ہی ناپ تول کا محکمہ بھی قائم ہے ۔
پاکستانی سفارت خانے سے لاکھوں جعلی ویزے جاری، غیر قانونی افغان شہریوں کی یلغار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فروزن فوڈ فروخت کرنے کوکب اقبال نے فوڈ اتھارٹی انہوں نے کی قیمت کہا کہ
پڑھیں:
عدالت نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری کی بیوا کو 75 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی
لاہور ہائی کورٹ نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری آصف جاوید کی بیوا کو 75 لاکھ کا چیک دینے کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق خود سوزی کرنے والے آصف جاوید کی بیواؤں کو انصاف مل گیا، نجی کمپنی کو عدالت نے 75 لاکھ کا چیک دینے کی ہدایت کردی۔
آصف جاوید کی تقریبا 11 سال کی سیلری کی عوض یہ رقم اس کی بیواؤں کو دی جائے گی، 11 سال کی سیلری کے مطابق آصف جاوید کی سیلری تقریباً 35 لاکھ بنتی تھی۔
عدالت نے نجی کمپنی کو ہدایت کی گئی تھی کہ آصف جاوید کے اہل خانہ کو کھولے دل سے امداد کرے، جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔
آصف جاوید کو کو نجی کمپنی نے 2016 کو برطرف کیا، 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نوکری بحال کرنے کا حکم دیا۔
نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کیا، 23 نومبر 2020 کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی۔
نجی کمپنی نے دسمبر 2020 میں ہائیکورٹ میں کیس دائر کر دیا، سائل آصف جاوید کا کیس 2020 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔
شہری نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر خود کو آگ لگالی تھی۔ بعد میں وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔