یقینی بنایا جائے کوئی ناجائز منافع خور سزا سے بچ نہ پائے، کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وزیرا عظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور عوام کو اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر دستیابی پر کمیٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کی کاکردگی کو سراہا
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے اور کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے ہدایت دی کہ عوامی نمائندے اور وفاقی وزراء سستی اشیائے ضروریہ کی عوام کی فراہمی کیلئے اسلام آباد میں قائم رمضان بازار ، سہولت اسٹالز اور دیگر مختص مقامات کے دورے یقینی بنائیں، پرائس کنٹرول کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آئے، وزیراعظم
اجلاس میں وزیر اعظم کو قیمتیں کم کرنے کے اقدامات، سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے قائم کردہ سہولت مراکز اور منافع خوروں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اسلام آباد میں 16 سہولت سٹالز، 5 رمضان بازار، 18 فیئر پرائس دکانیں اور متعدد دیگر سہولیات قائم کی گئی ہیں، بریفنگ
ان سہولیات میں گھی، انڈے، دالیں، چینی، چکن اور دیگر اشیائے خوردونوش مارکیٹ ریٹ سے کم نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں، بریفنگ
12اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپارٹمنٹل سٹورز میں ڈی سی کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں، بریفنگ
رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک منافع خوروں کے خلاف 4915 انسپکشنز، 785 گرفتاریاں اور 728000 روپے کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں، بریفنگ
پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے آن لائن ایپ استعمال کی جا رہی ہے، بریفنگ
بیت المال کے تحت اسلام آباد میں 8 مقامات پر مستحق روزہ داروں کو افطاری کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، بریفنگ
اجلاس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر احسن اقبال، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی، وزیر مملکت طلال چوہدری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام آباد میں کے لیے
پڑھیں:
علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔