جج سپریم کورٹ شہزاد ملک کی بیٹی کی بریت کیخلاف درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سپریم کورٹ کے جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
مدعی مقدمہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے 25 فروری کو جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ عدالت سے ٹرائل کورٹ کو قانون کے مطابق شانزے ملک کے خلاف ٹرائل چلانے کی ہدایت کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔
شانزے ملک پر ایکسڈنٹ میں شہری کو مارنے کا الزام ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے خلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اِی چالان کے خلاف شہری کی جانب سے درخواست پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔
جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیے کہ حکومت ایسے کام کرتے وقت کم از کم لیگل ٹیم سے ہی مشاورت کرلیتی، رات کے چار بجے بھی شہری سگنل کھلنے کا انتظار کرے گا تو دائیں بائیں سے پستول والا آجائے گا۔
جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دیے کہ رات کے وقت ایئر پورٹ جانے والے شہری کا پرس، فون اور جان بھی جاسکتی ہے، حکومت کو قانون سازی کرتے وقت تمام پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو کہا کہ اِی چالان کے بعد شہر بھر میں حادثات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اِی چالان سے متعلق نوٹیفکیشن آپ کی فائل میں کہاں ہے؟ آپ نے خبر بنوانی ہے تو بنوالیں لیکن وہ نوٹیفکیشن تو منسلک کریں جو چیلنج کیا ہے۔
عدالت نے سندھ حکومت سے اِی چالان اور جرمانوں کے نوٹیفکیشن سے متعلق رپورٹ 15 جنوری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔