خانوادگان شیعہ لاپتہ افراد نے کئی کئی سالوں سے لاپتہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سینئر وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد کی خدمات حاصل کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں مشترکہ پیٹیشن دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ لاپتہ افراد کے خانوادوں نے کئی کئی سالوں سے لاپتہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سینئر وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد کی خدمات حاصل کر لیں۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں 24 لاپتہ شیعہ افراد کیلئے جبری گمشدگی کی پیٹیشن دائر کر دی گئی۔ اس حوالے سے شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے متحرک جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ میسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ ان شاءاللہ آخری لاپتہ شیعہ جوان کی رہائی تک کوششیں جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی بازیابی کیلئے شیعہ لاپتہ افراد افراد کی

پڑھیں:

8 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزم عاصم گُل کی اپیل خارج

فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے 8 سال کے بچے سے زیادتی کے کیس میں ملزم عاصم گُل کی اپیل خارج کردی۔

ملزم عاصم گُل کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار ہے۔ اس حوالے سے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کیس پر سماعت کی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچے کی گواہی، طبی اور ڈی این اے شواہد سے مطابقت رکھتی ہے، شواہد میں کوئی تضاد یا قانونی نقص ثابت نہیں ہوا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچے کی والدہ نے بتایا بچہ گھر لوٹا تو گردن پر خراشیں تھیں اور بچہ پریشان تھا، متاثرہ بچے نے بتایا کہ ملزم پتنگ اور کنچے دینے کا جھانسہ دے کر لے گیا تھا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ملزم عاصم گُل بچے کو زیرِ تعمیر دکان میں لے گیا جہاں زیادتی کی گئی، بعدازاں اڈیالہ جیل میں شناخت پریڈ ہوئی جس میں متاثرہ بچے نے ملزم کی شناخت کی۔

سپریم کورٹ کے مطابق ٹرائل کورٹ نے 12 اپریل 2021 کو عاصم گُل فراز کو مجرم قرار دیا تھا اور 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 اگست 2021 کو دونوں اپیلیں مسترد کردی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: زیادتی کے کیس میں ملزم کی سزا 20 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی
  • سپریم کورٹ: زیادتی کیس کے ملزم کی سزا 20 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی
  • سپریم کورٹ: قتل کے مجرم کی 2 بار عمر قید کی سزا برقرار، اپیل خارج
  • 8 سالہ بچے سے زیادتی کے ملزم عاصم گُل کی اپیل خارج
  • سپریم کورٹ،  قتل کے مجرم کی دُہری  سزا عمر قید برقرار
  • پاکستان کا موسم سپریم کوالٹی زیتون کی کاشت کیلئے آئیڈیل ہے: رانا تنویر
  • سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا شخص چل بسا
  • سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا
  • سپریم کورٹ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب، چیف جسٹس نے کیک کاٹا 
  • اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ،سپریم کورٹ بار کے صدر کیساتھ ملکر مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے حوالے سے کیک کاٹ رہے ہیں