پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر راضی کرلیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں جس دوران  توانائی شعبے کے حکام نے آج اور کل آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی حکام نے بجلی کا ریٹ 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا ہے جب کہ بجلی کا بنیادی ٹیرف ڈیڑھ سے 2 روپے تک سستا کرنے پر آئی ایم ایف سےطویل سیشن ہوا۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد اپریل سے ہونے کا امکان ہے تاہم ٹیرف کم کرنے سے پہلےتقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا نیا جامع منصوبہ آئی ایم ایف کو دینا ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کے موجودہ منصوبے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات پر اظہار تشویش بھی کیا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی ہر حال میں بہتر کرنا ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے 3 ڈسکوز کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کیا ہے جس کے تحت  پہلے مرحلے میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں میپکو، لیسکو اور حیسکو کی نجکاری کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسلام آباد اور پنڈی میں شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے ملزم کی مقابلے میں ہلاکت کی اطلاع

اسلام آباد اور راولپنڈی میں شہریوں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم بلال کے سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں نوجوانوں پر تشدد غیر انسانی سلوک میں ملوث ملزم بلال صادق آباد کے علاقے میں سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

اس معاملے پر  راولپنڈی پولیس اور سی سی ڈی واقعہ پر تاحال خاموش تاہم ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزم نے بھاگنے کیلیے پولیس پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم کے ہاتھوں مظالم کے شکار دو  نوجوانوں کی ویڈیوز  چند دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں، جن میں نوجوان کا سر آدھا منڈا ہوا اور نچلا دھڑ برہنہ تھا جسے بھاگنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

دوسری ویڈیو میں ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر پائپ سے ہاتھ فضا میں کھڑے کرکے باندھا گیا تھا بھی دیکھتا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم بلال ڈکیت گروہ اور منشیات فروش گروہ کا سرغنہ تھا۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سی سی ڈی کی ٹیم  بھی ملزم کی بربریت دیکھ کر اسکے تعاقب میں تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں بینک گراؤنڈ  کے قریب گزشتہ شب سی سی ڈی  اور ملزم کا آمنا سامنا ہوا جس میں ملزم نے مزاحمت کی، فرار ہوتے وقت کراس فائرنگ کے نتیجے ملزم شدید زخمی ہوا اور دم توڑ گیا۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس کے پاس ابھی ملزم بلال عباسی بارے کوئی اطلاع نہیں جبکہ سی سی ڈی حکام بھی  مبینہ مقابلے یا ملزم کی ہلاکت پر یکسر خاموش ہیں اور انہوں نے رابطہ کرنے پر بھی جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ، آئی ایم ایف کے آگے ڈھیر،ا گلی قسط کیلئے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
  • اسلام آباد اور پنڈی میں شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے ملزم کی مقابلے میں ہلاکت کی اطلاع
  • قسطوں کا کاروبار مہنگا پڑ گیا—500 بائیکس اور ہزاروں چالان ایک ہی شہری کے نام!
  • پی آئی اے کے شیئرز کی اڑان! دو ماہ میں 100٪ اضافہ، PSX نے غیر معمولی سرگرمی پر نوٹس لے لیا
  • حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی
  • حالی روڈ کی بجلی منقطع کرنے پر علاقہ مکین کا شدید احتجاج
  • پاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروے کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا
  • لاڑکانہ ،آل پاکستان واپڈا یونین کے تحت ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کیا جارہاہے
  • لاہور،آل پاکستان واپڈا یونین کے اراکین ادارے کی نجکاری کیخلاف دھرنا دیے بیٹھے ہیں
  • واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف ’یوم احتجاج ‘