لیسکو کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لیسکو کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو بورڈ تجاویز تیار کر کے وفاقی وزارتِ توانائی کو بھجوائے گا، تجویز میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ ختم کر کے کمپنی کے دونوں حصوں کے لیے الگ الگ جی ایم لگائے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد کمپنی کے 4، 4 سرکلز ہوں گے اور لیسکو کا موجودہ بورڈ ہی دونوں کمپنیوں کو چلائے گا۔لیسکو کی تقسیم کا مقصد لاکھوں صارفین اور سسٹم کی مناسب مانیٹرنگ بتایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سعودی عرب میں جعلی ملازمتوں کی پیشکش، حکومت کا عوام کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
— فائل فوٹوپاکستانی وزارتِ مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’خدام الحجاج‘ کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک اشتہار جعلی ہے، جو سعودی عرب میں حج و عمرہ سروسز کےلیے ملازمتوں کی پیشکش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والا اشتہار، جس میں مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ سروسز کی نوکریوں کی پیشکش کی گئی تھی، ایک جعلی کمپنی کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اشتہار میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) کا غلط رجسٹریشن نمبر استعمال کیا گیا ہے۔
وزارت نے ایکس پر ’خادمین حج‘ نامی کمپنی کا جعلی اشتہار بھی شیئر کیا، جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 2 سالہ معاہدے کے تحت مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے ملازمتیں، مفت ویزے، واپسی کے ٹکٹ اور رہائش فراہم کرے گی۔
وزارت نے شہریوں کو ان عناصر سے پوشیار رہنے کے لیے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیشہ سرکاری ویب سائٹس پر کمپنی کی رجسٹریشن کی تفصیلات کی تصدیق کریں۔ ایسے اشتہارات میں دیے گئے موبائل نمبرز پر رابطے سے گریز کریں اور صرف سرکاری لینڈ لائن نمبرز کو استعمال کریں۔
مزید برآں ترجمانِ وزارت نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی شکایات کی صورت میں شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔
انہوں بتایا ہے کہ جعلی اشتہار شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔