وادیٔ نیلم: اٹھ مقام میں بارش و برفباری جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
وادیٔ نیلم کی تحصیل اٹھ مقام میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سیاحتی مقامات جاگراں، لوات بالا، اڑنگ کیل، سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش اور برف باری کے باعث کیل، سرگن پاور ہاؤسز بند جبکہ سب ڈویژن شاردہ میں بجلی معطل ہے۔
ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
موسلادھار بارش سے دریائے نیلم سمیت ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
شاہراہِ نیلم پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت بھی متاثر ہے۔
اٹھ مقام میں بجلی اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہیں اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں سست روی سے شہری پریشان ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہفتے میں دوسری بار بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔آج گرنے والے اولوں کا سائز بدھ کے روز گرنے والے اولوں سے چھوٹا تھا۔ فی الحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔بدھ کے روز اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی تھی اور کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے گرے تھے، اولے گرنےسے گاڑیوں اور گھروں میں گھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔