پشاور:

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد کردیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، جس سے قومی خزانے کو 50 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن سے پاک نہیں، مریم نواز نے گزشتہ ایک سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور عوام کے ٹیکس کے پیسے کرپشن اور اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں۔  

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان ہر منصوبے کے آغاز سے پہلے ہی کمیشن اور کرپشن کی منصوبہ بندی کرتا ہے، فارم 47 کی جعلی وزیراعلیٰ قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چچا نے وفاق میں اور بھتیجی نے پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ماڈل و اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں .

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر بنا دیا گیا ۔ عفت عمر کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی بنا کر دے دیا گیا ۔

عفت عمر ان دنوں اپنے تمام کام الحمرا کلچرل کمپلیکس میں بنے دفتر سے انجام دے رہیں ۔ عفت عمر کو پنجاب بھر میں کلچر کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیوں نہیں ہورہی، پی ٹی اے نے اندر کی بات بتادی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پنجاب کا کوئی محکمہ ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے قلعی کھول دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
  • مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان