روزہ رکھ کر میری اسٹوری دیکھنے کی کیا تک ہے؟ علیزے شاہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر نئی اسٹوریز شیئر کی ہیں۔
اداکارہ علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنی معصومیت اور اداکارانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہت جَلد ڈرامہ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔
24 سالہ اداکارہ کو بولڈ طرزِ زندگی کے سبب اکثر اوقات ہی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔
اس تنقید میں شدت اس وقت آئی جب اداکارہ نے اپنا واضح طور پر وزن کم کیا اور کاسمیٹک سرجریز کروا لیں جس سے ان کے چہرے کی معصومیت میں کمی آئی۔
اداکارہ نے حال ہی میں نئی اسٹوریز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
ان اسٹوریز میں اداکارہ علیزے شاہ کو مغربی لباس پہنے، پاؤٹ کرتے ہوئے سیلفی ویڈیو بناتے اور شوٹنگ کے لیے تیار ہونے کے دوران جوس پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی چوتھی انسٹاگرام اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر انہوں نے جواب بھی دیا ہے۔
علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ روزہ رکھ کر میری اسٹوری دیکھنے کی کیا تُک ہے؟
ایک اور اسٹوری میں اداکارہ علیزے شاہ نے مشرقی لباس پہن کر پوز کرتے ہوئے صارفین سے پوچھا ہے کہ اب ٹھیک ہے؟
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علیزے شاہ
پڑھیں:
علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔