پی آئی اے کا لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دوطرفہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 31 مارچ 2025 سے لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دو طرفہ پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق، لاہور سے گلگت روٹ پر پروازیں ہفتے میں 2 بار یعنی پیر اور بدھ کو چلیں گی، جبکہ لاہور سے اسکردو کی پروازیں جمعرات اور اتوار کو ہوں گی۔ پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان
اس کے علاوہ پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے اور اطلاعات کے مطابق ایئر لائن لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی ٹرمینل 4 استعمال کرنے کے لیے انتظامات کررہا ہے۔
پی آئی اے برطانوی حکومت کی جانب سے پابندیاں ہٹنے کے بعد براہ راست اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کے لیے پروازیں شروع کرے گا۔ تاہم حتمی فیصلہ برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ مکمل کرنے بعد ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Gilgit skardu ایئرلائنز پرواز پی آئی اے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرلائنز پرواز پی ا ئی اے پی ا ئی اے پی آئی اے لاہور سے کے لیے
پڑھیں:
’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگیا جب کہ ہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 پر روانہ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر جناب خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لوگوں کا خیال تھا کہ پی ائی اے مشکل سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گی، مگر وزیر اعظم کی زیر قیادت جامع اصلاحاتی پروگرام کے بعد آج پی ائی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ائی اے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا اور باکو اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس پرواز سے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات بہت مستحکم ہوں گے۔