میٹنگ میں ضلع لاہور کے تمام اے سیز کے علاوہ تمام محکمہ جات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں جلوس کے لائسنس ہولڈر سید احمد منیر شمسی، سید دلاور حسین شمسی اور سید جعفر علی شاہ نے ڈی سی او لاہور سید موسی حیدر رضوی کو انتظامی امور میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈی سی نے  یقین دہانی کروائی کہ تمام انتظامات قبل از وقت مکمل ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں 21 رمضان المبارک کے مرکزی جلوس کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی سی لاہور سید موسیٰ حیدر رضوی نے کی۔ اور 21 رمضان المبارک کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے تمام محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔ میٹنگ میں ضلع لاہور کے تمام اے سیز کے علاوہ تمام محکمہ جات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں جلوس کے لائسنس ہولڈر سید احمد منیر شمسی، سید دلاور حسین شمسی اور سید جعفر علی شاہ نے ڈی سی او لاہور سید موسی حیدر رضوی کو انتظامی امور میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈی سی نے  یقین دہانی کروائی کہ تمام انتظامات قبل از وقت مکمل ہو جائیں گے۔ جس پر منتظمین جلوس نے ڈی سی لاہور سید موسی حیدر رضوی کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لاہور سید موسی میٹنگ میں حیدر رضوی جلوس کے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اور 22 اپریل 2025ء تک جاری رہے گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمشنر نبیل ابڑو کے مطابق ریٹرننگ آفیسر اعجاز چوہان نے چاروں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے 2,2 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی اور آصف خان، دوسری جانب ایم کیو ایم کی امیدوار نگہت مرزا اور مجاہد رسول کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد چاروں امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔ پیپلز پارٹی نے اس نشست کے لیے وقار مہدی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں رضا ربانی، سعید غنی اور وقار مہدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اور 22 اپریل 2025ء تک جاری رہے گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کیلئے عالمی ایوارڈ
  • ویٹیکن نے تابوت میں موجود پوپ فرانسس کی تصاویر جاری کردیں
  • عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع
  • پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری
  • پانچ ماہ کی طویل بندش: شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا.
  • اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لئے پہلی پرواز روانہ
  • پی آئی اے کی باکو کیلئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ
  • لاہور سمیت پاکستان بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں