UrduPoint:
2025-04-22@01:40:28 GMT

میکسیکو میں 2 ٹریفک حادثات میں 32 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

میکسیکو میں 2 ٹریفک حادثات میں 32 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) میکسیکو میں2 ٹریفک حادثات میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاستی حکومت نے بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا میں ہائی وے پر بس الٹنے سے 18 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔ حکام حادثے کی وجہ کی تحقیقات شروع کریں گے، جو سینٹو ڈومنگو نارو کمیونٹی کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

میکسیکو میڈیا نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے حکمران بائیں بازو کی جماعت کے حامی تھے جو میکسیکو سٹی میں ہونے والی ریلی سے واپس آرہے تھے، جہاں صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی ٹیرف پالیسی کے خلاف اپنی مخالفت کو اجاگر کیا۔ ڈورانگو ریاست میں شہری تحفظ کے حکام نے بتایا کہ دوسرا ٹریفک حادثہ ملک کے شمال میں ٹریکٹر ٹریلر اور امریکی ریاست ٹیکساس سے مسافروں کو لے جانے والی بس کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افراد ہلاک

پڑھیں:

راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق

راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے  پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔

اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔

بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی جس کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی تلاش کی۔

پولیس نے بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
  • بالاکوٹ: 5 ماہ بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے،طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے: طلال چوہدری