جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو نئے لبرل رہنما اور نامزد وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کی تاکہ کینیڈا کے انتخابات میں کارنی کی بھاری اکثریت سے جیت کے بعد اقتدار کی منتقلی کا آغاز کیا جا سکے۔
اسی دوران جسٹن ٹروڈو نے حکومت میں اپنا رہا سہا وقت دلچسپ انداز میں استعمال کرنا شروع کردیا ہے، برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے ایک فوٹوگرافر نے اسی ایک لمحے کی تصویر کشی کی جب جسٹن ٹروڈو اپنی ہاؤس آف کامنز کی کرسی کو پارلیمنٹ ہل سے باہر لے جارہے تھے، جو ان کے دور اقتدار کے اختتام کا علامتی اشارہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مارک کارنی کینیڈا کی حکمران پارٹی کے سربراہ منتخب، اگلے وزیراعظم ہونگے
مذکورہ تصویر، جس میں جسٹن ٹروڈو کو دونوں ہاتھوں سے اپنی کرسی اٹھائے اور اپنی زبان باہر نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوچکی ہے، جہاں اسے حامیوں اور ناقدین دونوں نے یکساں طور پر مختلف زاویہ فکر کے ساتھ شیئر کیا۔
سوشل میڈیا پر ردعملاس تصویر نے فوری طور پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، جنہوں نے اقتدار کی سنگین منتقلی کے دوران جسٹن ٹروڈو کے حس مزاح کی تعریف کی، بہت سے صارفین نے اس لمحے کو ایک ’عمدہ تصویر‘ جیسے تبصروں کے ساتھ شیئر کیا، جو اپنے چنچل اشارے کے لیے عوام کی تعریف کی عکاسی کرتا ہے۔
دوسری جانب جسٹن ٹروڈو کی یہی تصویر ان کی اقتدار کے ایوان سے نرالے الوداع کی علامت بن گئی، جب وہ اپنے قائدانہ کردار سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ٹروڈو کا ردعمل یہ سب کہتا ہے کہ ‘آخر میری ایک عام زندگی ہے اور فطرت سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔‘ ایک اور صارف نے تصویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا شاٹ ہے! زبردست تصویر۔‘
ایک تبصرہ نگار نے اس تصویر کو لاجواب تصویر قرار دیتے ہوئے اسے آرکائیوز میں شامل کرنےکا مشورہ دیا تو وہیں ایک صارف نے پوسٹ کیا کہ ’جسٹن ٹروڈو واقعی خوش نظر آرہے ہیں، میں ان کی کمی محسوس کروں گا لیکن وہ اب اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت کے مستحق ہیں۔‘
تصویر کے ظاہری پہلو پر بے اختیار تبصرے سے پرے بعض سوشل میڈیا صارفین جملہ کسنا نہیں بھولے، ایک صارف تو کچھ زیادہ ہی آگے چلے گئے۔ ’ٹروڈو نے 10 سال تک کینیڈا کو لوٹا… تو وہ باہر جاتے ہوئے کرسی کیوں نہیں چراتا؟‘
جسٹن ٹروڈو اپنی الوداعی تقریر میں روپڑےاپنی جذباتی الوداعی تقریر میں جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر آخری تنقید کی، اوٹاوا میں اتوار کے روز لبرل لیڈر شپ کے پروگرام کے دوران اسٹیج پر، جب ان کی بیٹی ایلا گریس نے انہیں خطاب کی دعوت دی تو جسٹن ٹروڈو اپنی آنکھیں ٹشو پیپر سے پونچھتے ہوئے نظر آئے۔
مزید پڑھیں: کینیڈا کے آئندہ وزیر اعظم مارک کارنی کون ہیں؟
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان گزرے برسوں… گزشتہ 10 برسوں سے، کینیڈینز پر ایک کے بعد ایک چیلنج آئے، ایک کے بعد ایک بحران آیا، لیکن انہوں نے ہر بحران میں ثابت کیا ہے کہ وہ کون ہیں۔
’ہر امتحان میں ہم نے مشترکہ تعاون کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، ہم ایک دوسرے کے لیے کھڑے ہوئے ہیں اور ہر بار، ہم اور بھی مضبوط ہوکر ابھرے ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر اوٹاوا تصویر جسٹن ٹروڈو ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا صارفین کرسی کینیڈا لبرل لیڈر شپ ہاؤس آف کامن ہاؤس آف کامنز وائرل وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر تصویر جسٹن ٹروڈو ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا صارفین کینیڈا لبرل لیڈر شپ ہاؤس ا ف کامن ہاؤس ا ف کامنز وائرل جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا کے ساتھ
پڑھیں:
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شوبز اور کھیلوں کی دنیا کے سب سے خوبصورت اور پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، یہ جوڑا اپنی اسٹائلش عوامی تقریبات، دلکش پوسٹس اور خوشگوار چھٹیوں کے ذریعے مداحوں کے دل جیتتا رہتا ہے۔
حال ہی میں انوشکا اور ویرات کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو دبئی میں ایک شوٹ کے دوران بنائی گئی ہے، جس میں دونوں کو ڈانسرز کے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں جہاں سب لوگ خوشی سے جھومتے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں آرام دہ لباس میں ملبوس انوشکا اور ویرات نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی، دونوں کی کیمسٹری اور خوشگوار انداز نے ویڈیو کو مزید دلکش بنا دیا۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہمیشہ ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے دسمبر 2017ء میں اٹلی کے خوبصورت علاقے توسکانی میں شادی کی تھی، اس کے بعد ان کی زندگی میں مزید خوشیاں آئیں، جنوری 2021ء میں ان کی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی اور حال ہی میں فروری 2024ء میں ان کے بیٹے اکائے کی آمد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما نے فی الحال شوبز سے کچھ فاصلہ اختیار کیا ہوا ہے، ان کی آخری جھلک نیٹ فلکس کی ایک فلم میں ایک مختصر کردار کے طور پر دیکھی گئی تھی۔
Post Views: 1