قائم مقام چیف جسٹس کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے مختلف شعبوں کا سرپرائز وزٹ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اپنے چیمبر جانے سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے مختلف شعبوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔
انہوں نے ہائیکورٹ کی مرکزی ریسیپشن پر سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے بائیو میٹرک برانچ اور دائری برانچ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے برانچوں کے فرائض، طریقہ کار اور مسائل سے متعلق بھی معلومات لیں۔
قائم مقام چیف جسٹس نے مرکزی ریسیپشن پر سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔
سرپرائز دورے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس اپنے چیمبر میں روانہ ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قائم مقام چیف جسٹس
پڑھیں:
چیف جسٹس کا دورہ چین ، جسٹس منصور 22سے 26اپریل تک قائم مقام چیف جسٹس ہونگے
چیف جسٹس کا دورہ چین ، جسٹس منصور 22سے 26اپریل تک قائم مقام چیف جسٹس ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بائیس سے چھبیس اپریل تک اعلی عدالتی وفد کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق وفد ایس سی او ممبر ممالک کے چیف جسٹسز کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔
چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان اور سینئر سول جج لکی مروت نادیہ گل وزیر جائیں گی۔دورے کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔چیف جسٹس کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔جسٹس شاہد وحید عدلیہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق اجلاس میں خطاب کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے بعد چیف جسٹس یحیی آفریدی ترکیہ جائیں گے جہاں وہ آئینی عدالت کی تریسٹھویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی کے دورے کے دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔سینئر ترین جج اکیس اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیں گے ۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی وطن واپسی تک جسٹس منصور قائم مقام ہوں گے۔