Daily Sub News:
2025-12-13@23:15:22 GMT

آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی

آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی۔

یاد رہے کہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف وفد کیساتھ معاشی ٹیم کے اہم مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

آئی ایم ایف وفد کیساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں وزارت توانائی حکام کیساتھ ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیتے ہوئے نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کیساتھ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے، نیپرا اور وزارت توانائی حکام نے اپریل یا مئی سے بنیادی نرخوں میں زیادہ سے زیادہ 2 روپے تک فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز کا پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایریل یا مئی سے بجلی کے فی یونٹ میں ایک سے 2 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے، اس کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ ہو سکے گا۔

حکام کی جانب سے ڈسکوز کی نجکاری کا پلان بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا گیا، وفد نے جنوری تک 2 ڈسکوز کی نجکاری نہ ہونے اور ناقص کارکردگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا، ذرائع کے مطابق وفد کا کہنا ہے کہ ڈسکوز کی کارکردگی بہتر کئے بغیر پاور سیکٹر میں مکمل بہتری نہیں لائی جا سکتی۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کی تجویز کی بھی مخالفت کی گئی، وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کی بھی وفد نے مخالفت کی، وزارت توانائی نے نیپرا ایکٹ میں ترمیم پیش کی تھی۔

آئی ایم ایف وفد کیساتھ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے پر اہم مذاکرات آج ہوں گے، وفد کیساتھ ایف بی آر ریونیو، ایگریکلچر انکم ٹیکس، پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس اور ساورن ویلتھ فنڈ پر مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گورننس پر مذاکرات کیلئے عید کے بعد آئی ایم ایف کا ایک اور وفد پاکستان آ سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف کرنے کی

پڑھیں:

16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے تک سستی ہونے کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کے دباؤ کے درمیان عوام کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ آئندہ چند روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ محکموں نے مجوزہ قیمتوں کی ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے اور حتمی منظوری 15 دسمبر کو دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، ابتدائی تخمینے کے مطابق پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر،  ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسہ فی لیٹرسستا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا 15 دسمبر کو قیمتوں کی سمری حکومت کو بھجوائے گی، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے ذریعے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،  حتمی منظوری کی صورت میں مصنوعات کی قیمتیں درج ذیل ہوں گی، پیٹرول: 263 روپے 09 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل: 267 روپے 80 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل: 181 روپے 16 پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل: 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی سطح پر بھی ریلیف ممکن ہوا ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کچھ کمی آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • وزارت مذہبی امور کا نجی حج ٹور آپریٹرز کیلئے شرائط سخت کرنے کا فیصلہ
  • یوکرین کا زیپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک اور بڑے حادثے سے محفوظ رہا
  • پیٹرول 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے لیٹر سستا کرنے کی تجویز
  • 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے تک سستی ہونے کا امکان
  • کھلی کچہر ی میں تاجر کیساتھ توہین آمیز رویہ، سائٹ ایسوسی ایشن کی مذمت
  • سعودی عرب میں جعلی ملازمتوں کی پیشکش، حکومت کا عوام کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
  •   نیپرا کا4 سال بعد بڑے بجلی کےبریک ڈاؤن کا فیصلہ 
  • الیکشن کمیشن، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی حکومتی درخواست مسترد
  • نیپرا کے ٹیرف تعین کرنے کیخلاف اپیلیں، آئینی عدالت نے بجلی کمپنیوں سے جواب مانگ لیا
  • نیپرا کے ٹیرف تعین کے خلاف بجلی کمپنیوں سے جواب طلب