فحاشی بے حیائی پھیلانے کا الزام، دہشتگردوں نے 2 ٹک ٹاکروں کے بال منڈ وادیئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وادی تیراہ(نیوز ڈیسک) وادی تیراہ میں دہشت گردوں نے فحاشی بے حیائی پھیلانے کے الزام میں دو ٹک ٹاکروں سے سر کے بال زبردستی منڈوا دیئے اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ بے حیائی اور فحاشی کے کاموں سے دور رہوں ورنہ سخت انجام اپ کا مقدر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ پہاڑی اور پسماندہ علاقہ وادی تیراہ برقمبرخیل بھوٹان میں دہشت گردوں نے دو مقامی نوجوانوں کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے انکے سر کے بال زبردستی منڈوا دیئے۔ متاثرہ نوجوانوں کی شناخت لقمان اور شمالی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا استعمال کرتے ہیں اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بے حیائی
پڑھیں:
میانوالی: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک
میانوالی(نیوز ڈیسک)میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں 10 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب اور پولیس نے میانوالی کے علاقے مکڑوال میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میانوالی کے علاقے مکڑوال میں 10 سے زائد خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے بہادر جوانوں کی جرات پر فخر ہے، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی شاباش کے مستحق ہیں۔
محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 10 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔
Post Views: 7