لاہور /پشاور (آئی ا ین پی)  لاہور اور پشاور میں رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہ رک سکا‘  مزید10 روپے کلو مہنگی ہو گئی۔لاہور میں ایک بار پھر چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی قیمت 10 روپے فی کلو اضافے کے بعد 170 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ایک بیان میں صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر کا کہنا ہے کہ شوگر ملز اور ڈیلرز کارٹل کو توڑا نہیں جا سکا، جس کے باعث صورتِ حال تشویش ناک ہے اور چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی مہنگی ہونے سے بیکری آئٹمز اور مشروبات بھی مہنگے ہونے کا خدشہ ہے۔عارف گجر کا کہنا ہے کہ ہم 2 ماہ سے شور مچا رہے ہیں لیکن انتظامیہ اور حکومت خاموش ہے۔ادھر پشاور میں بھی 15 دنوں میں فی کلوگرام چینی کی پرچون قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ریٹیل مارکیٹ میں فی کلوگرام چینی 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، رمضان سے پہلے فی کلو گرام چینی کی قیمت 160 روپے تھی۔صدر شوگر ڈیلرز نے بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت 167 روپے تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے کہ 2 دن پہلے چینی کی فی کلو گرام قیمت 165 روپے تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گرام چینی کی چینی کی قیمت فی کلو گرام میں فی کلو

پڑھیں:

زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی سے 388روپے فی کلوہو گی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت226روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سی670روپے کلو تک فروخت ہوا ۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی، چکن بدستور مہنگی
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان