کموڈور کامران احمد اور کموڈور کاشف منیر کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کے کموڈور کامران احمد اور کموڈور کاشف منیر کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل کامران احمد نے 1993 ء میں پاک بحریہ کی کنسٹرکشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے نیول آرکیٹیکچر میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ ریئر ایڈمرل کاشف منیر نے1993 ء میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ دونوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریئر ایڈمرل پاک بحریہ
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد:جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی، جس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے ہیں، جہاں وہ جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔