ذرائع کے مطابق ورلڈ مسلم کانگریس، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل ویمن اینڈ چلڈرن یونین کے زیراہتمام تقریب میں سیاستدانوں، قانونی ماہرین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اسکالرز نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے دوران ایک تقریب کے مقررین نے متنازعہ علاقوں میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی کے انسانی حقوق پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات کو اجاگر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ مسلم کانگریس، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل ویمن اینڈ چلڈرن یونین کے زیراہتمام تقریب میں سیاستدانوں، قانونی ماہرین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اسکالرز نے شرکت کی۔ مقررین نے متنازعہ علاقوں میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ تنازعات کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جبری نقل مکانی، نسل کشی اور آبادکاری سے متعلق پالیسیاں انسانی حقوق کو نمایاں طور پر متاثر کرتی ہیں جبکہ وسائل تک رسائی، سیاسی نمائندگی اور ثقافتی شناخت کو تبدیل کرنے کے علاوہ ایسے اقدامات سے کشیدگی میں اضافہ اور تنازعات کو طول ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک ایسا خطہ ہے جو کئی دہائیوں سے بھارت کے جارحانہ فوجی تسلط کا شکار ہے اور بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تنازعہ جبری نقل مکانی اور مقامی آبادی کی پسماندگی کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کا باعث بھی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری ہندئوں کی آبادکاری سے متعلق پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں سے خطے کی ثقافتی، مذہبی اور سیاسی حریات کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے دفعہ370 اور 35A کی منسوخی کے بعد سے جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششیں مزید تیز ہو گئی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ نئے ڈومیسائل قانون کے ذریعے کشمیریوں کو ان کی اراضی، روزگار اور دیگر حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اب 34لاکھ سے زیادہ غیر کشمیریوں کو جموں و کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔

مودی حکومت کی سامراجی پالیسیوں اور نئے قوانین کے نفاذ کے نتیجے میں جموں و کشمیر کی مقامی آبادی سیاسی طور پر بے اختیار اور پسماندہ ہو گئی ہے۔ مزید برآں انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کی وجہ سے 1990ء سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید اور جاری تنازعہ کی وجہ سے 1947ء سے اب تک 5 لاکھ سے زائد کشمیریوں نے مجبورا ہجرت کی ہے۔ مقررین میں ماہر حق خودارادیت پروفیسر ڈاکٹر بلریم مصطفی، پروفیسر آف سوشل ورک، اسپرنگ فیلڈ کالج میساچوسٹس پروفیسر جوزف ورونکا، کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی اور پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اشرف شامل تھیں جبکہ تقریب کی نظامت اقوام متحدہ میں ڈبلیو ایم سی کے مستقل نمائندہ اور چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز الطاف حسین وانی نے کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں آبادی کے تناسب نے کہا کہ انہوں نے حکومت کی

پڑھیں:

بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے

بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو دیے گئے حق خودارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور مودی حکومت کا فوجی طرز عمل علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے جابرانہ قبضے، نسل پرستی اور ظلم و بربریت کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل و غارت اورخونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں گزشتہ کئی دہائیوں سے زیر التواء تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بھارت کے سخت موقف نے کشمیر کو جنوبی ایشیا میں ایک جوہری فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے کیونکہ غیر ملکی قبضے کے تحت جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی منظم خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو دیے گئے حق خودارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور مودی حکومت کا فوجی طرز عمل علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے اور پورے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کو بڑھا رہا ہے۔ عالمی طاقتوں کو دیرپا علاقائی امن کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور بھارت سے واضح طور پر کہنا چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
  • بحرین کے بے گناہ قیدیوں کی آواز
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
  • معاشی استحکام کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مرتب ہورہے ہیں؟
  • مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق
  • وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں "بین المسالک بیداری کانفرنس" کا اہتمام
  • حیدرآباد انڈیا میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا
  • مودی حکومت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، سرفراز احمد صدیقی
  • مقبوضہ کشمیر میں امن و ترقی کے بھارتی حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں، کانگریس رہنما
  • مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر منتظر محی الدین کا خصوصی انٹرویو