سام سنگ گیلکسی ایس 25 ایج کب لانچ ہوگا، اس کی کیا خصوصیات ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
سام سنگ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے حامل جدید ترین نئے فیچر کے ساتھ گلیکسی ایس 25 الٹرا موبائل فون رواں سال جنوری میں لانچ کیا تھا، اب سام سنگ گیلکسی ایس 25 ایج اسمارٹ فون لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
قیمت اور دستیابیتوقع ہے کہ سام سنگ ایس 25 ایج کی قیمت گلیکسی ایس 25 پریمیم پلس کی طرح ہوگی، جو کہ 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا لانچ، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟
سام سنگ اپریل میں باضابطہ طور پر لانچ کرسکتا ہے، رپورٹس کے مطابق یہ اسمارٹ فون مئی کے آخر تک اسٹورز پر پہنچ سکتا ہے، جس کی ابتدائی پیداوار صرف 40 ہزار یونٹس تک محدود ہے۔
سپر سلم ڈیزائندستیاب معلومات کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایج کاوزن 162 گرام ہے اور اس کی موٹائی صرف 5.
سام سنگ سے توقع ہے کہ وہ گلیکسی ایس 25 ایج کو کوالکوم کے اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ سیٹ سے لیس کرے گی، جو دوسرے ایس 25 ماڈلز سے مماثل ہے۔ تاہم اس کے کیمرے میں صرف 2 ریئر سینسر ہیں، ایک 200 میگا پکسل مین کیمرہ اور ایک 12 میگا پکسل الٹر الٹرا وائیڈ کیمرہ، اس میں کوئی ٹیلی فوٹو لینس نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کا پرانی ڈیوائسز کو بھی جلد اے آئی فیچر دینے کا فیصلہ
رپورٹس بتاتی ہیں کہ مذکورہ ماڈل 3 ہزار 900 ملی ایمپیئرز فی ہاورز (MAH) بیٹری پر مشتمل ہوگا، جو 25 واٹ وائرڈ چارجنگ کو اسپورٹ کرے گا، یہ صلاحیت باقی ایس 25 سیریز کے ماڈلز سے قدرے کم ہے۔ رپورٹس کے مطابق سام سنگ ایس 25 ایس ایج ہلکے نیلے، سیاہ اور سلور رنگ میں دستیاب ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسمارٹ فون اے آئی سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا گیلکسی ایس 25 ایج اسمارٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسمارٹ فون اے ا ئی گلیکسی ایس 25 الٹرا گلیکسی ایس 25 ایس 25 ایج
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج کچہری عدالت میں ہوگی، تاہم جیل ٹرائل کا عمل آج بھی شروع نہیں ہوگا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے، جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبی اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا ہے۔
مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں، جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔
اس کے علاوہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی جائے گی، لیکن شاہ محمود قریشی کی لاہور جیل سے طلبی ابھی تک نہیں کی گئی۔
پولیس نے کچہری عدالت کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کر رکھے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکمنامہ آج عدالت کو موصول ہوگا، جس کے بعد چار ماہ کے اندر ان کیسز کا ٹرائل مکمل کرنے کا عمل شروع ہوگا۔
مقدمہ کے دیگر اہم ملزمان، بشمول شیخ رشید، عمر ایوب، شبلی فراز اور شیریں مزاری بھی آج عدالت میں پیش ہوں گے، اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔