کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس حادثے کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن پر ٹریک سے اتر گئی، حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگیا اور پٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حادثے کے باعث ٹرینیوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
ویب ڈیسک:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔
پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔